• 16 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

سوشل میڈیا، غیبت، نمودونمائش

آج کل سوشل میڈیا ایک دوسرے کی غیبت اور اپنی نمود نمائش کے اظہار کا ایک آسان ذریعہ بن چکا ہے۔ مختلف واٹس ایپ گروپس اور ٹویٹر و انسٹاگرام وغیرہ کے پلیٹ فارم ان مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے کئی لوگ اپنی روز مرہ زندگی کی جھوٹی، سچی تصاویر اور اسٹیٹس لگا کر سمجھتے ہیں کہ دنیا کو امپریس کر لیا ہے، حالانکہ حقیقت اس کے بر عکس ہوتی ہے۔ اسی طرح گھر بیٹھے ان ذرائع کو اختیار کرتے ہوئے ایک دوسرے کی غیبت کرنا اور مذاق اڑانا بھی عام بات ہے۔ غیبت ایک مکروہ ترین عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے برابر ہے۔ اس کی وجہ سےکئی لوگوں میں لڑائی جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر سربراہ خانہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئےٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی طرف گھر والوں کی توجہ مبذول کروائے اور اسلام کی تعلیم پر پہلے خود عمل کرے۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 21 جنوری 2022