• 27 اپریل, 2024

حضرت مسیح موعودؑ کو دعوی کے بعد ہر قسم کی سختیوں سے گزرنا پڑا

’’حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اپنے دعوی کے بعد ہر قسم کی سختیوں سے گزرنا پڑا لیکن آپ علیہ السلام نے نہ صرف خود ہمیشہ حوصلہ اور صبر کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنے اصحاب کو بھی یہی کہا کہ اگر میرے ساتھ منسلک ہوئے ہو تو پھر وہ نمونے قائم کرنے ہوں گے جن کا اسوه آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم فرمایا تھا اور جس پر چلتے ہوئے صحابہ رضوان اللہ علیہ السلام نے اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کی تھی

(خطبات مسرور جلد ہشتم صفحہ605)

نیز فرمایا: ’’اللہ تعالی ہمیشہ ہمیں اپنے آگے صبر و استقامت دکھاتے ہوئے….. جھکائے رکھے اور دعائیں کرنے میں نہ ہم کبھی تھکیں، نہ مانده ہوں۔ کبھی صبر کا دامن ہمارے ہاتھ سے نہ چھوٹے۔ صبر کا مطلب ہی یہی ہے کہ استقلال سے دعائیں کرتے چلے جانا اور جو ہماری ذمہ داریاں ہیں ان سے کبھی پیچھے نہ ہٹنا‘‘

(خطبات مسرور جلد ہشتم صفحہ627 – 628)

پچھلا پڑھیں

واقعہ افک اور اس کا پس منظر (قسط اول)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ