- مکرم اے آر بھٹی لکھتے ہیں:
بلاشبہ الفضل آن لائن ہماری روحانی پیاس بجھانے کے لئے اک بہترین روزنامہ ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ، فرمان رسول ؐ اور حضرت سلطان القلم ؑکے خزائن اور خلیفۂ وقت و دیگر تحریرات خدا کی رضا کے حصول میں ہماری ممد و مددگار ہیں ۔ میرے خیال میں شائد یہ واحد روزنامہ ہے جو پوری دنیا میں سرکولیٹ ہوتا ہے اور دوسرا کوئی نہیں۔خدا تعالیٰ اسے مینار نور بنائے اور ہمیں اس سے روشنی حاصل کرنے والا بنا دے۔ آمین۔
ایک اور مکتوب میں مزید لکھتے ہیں :
آ ج مورخہ 22جنوری کاشمارہ میرے سامنے ہے ۔یقین جانیں اسے پڑھتے ہوئے ذہن ایمان کی تازگی محسوس کرتا رہا۔ ارشاد باری تعالیٰ، پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت سلطان القلم ؑکے ارشادات بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ افریقی ممالک میں جماعتی پروگرامز ہوں یا دوسری تحریرات سب نہایت ایمان افروز ہیں۔ آ پ کے اداریے کی دوسری قسط بعنوان ’’درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے‘‘ بڑی پُر اثر ہے۔ خاکسار کئی سال پہلے کسی جگہ بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات تھا اور احمدی ہونے کی وجہ سے شہر میں شدید مخالفت کا سامنا تھا ۔ اسی حوالے سے علماء کا ایک وفد میرے دفتر آیا تو میں نے انہیں عزت و اکرام سے بٹھایا اور جس مقصد کے لئے آئے تھے اس کے کرنے کے لئے اسٹاف کو ہدایات دیں اور جب وہ جانے لگے توان کی رائے میرے بارے میں کچھ یوں تھی کہ بندہ تو اچھا ہے مگر ہے قادیانی۔ یہ سب کچھ خدا کے فضل اور جماعتی تربیت کا نتیجہ تھا ہمارا اس میں کوئی کمال نہیں۔ اللہ تعالی فضل فرمائے اور ہمیں خلافت سے چمٹے رہنے کی توفیق عطا کرے، آمین۔ پیارے حضور انور کو اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی والی عمر خضر عطا فرمائے آمین۔ اللہ تعالیٰ کارکنان الفضل کو صحت و سلامتی سے رکھے اور اسی طرح انہیں زیادہ سے زیادہ خدمت بجا لانے کی توفیق دے آمین ۔