• 15 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

ان شاء اللّٰہ کہنا ضروری ہے

حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام نے آئندہ کے متعلق ایک بات کہی کہ ایسا کیا جائے گا مگر ساتھ ہی
ان شاء اللّٰہ فرمایا اور بتلایا کہ:
ان شاء اللّٰہ کہنا نہایت ضروری ہے کیونکہ انسان کے تمام معاملات اس کے اپنے اختیار میں نہیں۔ وہ طرح طرح کے مصائب اور مکارہ و موانع میں گھرا ہوا ہے۔ ممکن ہے کہ جو کچھ ارادہ اس نے کیا ہے وہ پورا نہ ہو۔ ان شاء اللّٰہ کہہ کراللہ تعالیٰ سے جو تمام طاقتوں کا سرچشمہ ہے مدد طلب کی جاتی ہے۔ آج کل کے ناعاقبت اندیش و نادان لوگ اس پر ہنسی اڑاتے ہیں۔

(ملفوظات جلد پنجم صفحہ 631 مطبوعہ2010ء)

(مرسلہ : فرخ شبیر لودھی۔ مبلغ سلسلہ لائبیریا)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ سینیگال 2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 فروری 2022