رَبِّ انۡصُرۡنِیۡ عَلَی الۡقَوۡمِ الۡمُفۡسِدِیۡنَ
(العنکبوت: 31)
ترجمہ:
اے میرے ربّ! اس فساد کرنے والی قوم کے خلاف میری مدد کر۔
یہ حضرت لوطؑ کی مفسد قوم پر غلبہ کی دعا ہے۔
ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس دعا کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں
ایک دعا جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں سکھائی ہے وہ آج کل کے حالات کے لحاظ سے بھی بہت اہم ہے۔ کیونکہ آج کل جومعاشرے کا حال ہے، گندگیوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ وہ دعا ہے۔ رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَی الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ۔
(العنکبوت: 31)
کہ اے میرے رب اس فساد کرنے والی قوم کے خلاف میری مدد کر۔
(خطباتِ مسرور جلد4 صفحہ:535)
(مرسلہ:مریم رحمٰن)