جماعتی اجلاسات میں شمولیت کے فوائد
الحمد للّٰہ۔ ہم افراد جماعت احمدیہ اس لحاظ سے بہت ہی خوش نصیب ہیں کہ ہماری اور ہمارے بچوں کی تربیت کے سامان نہ صرف جماعتی کتب یا اخبارورسائل کے ذریعے ہورہے ہیں بلکہ ذیلی تنظیموں کے ذریعے بڑی محنت سے تشکیل دیئے جانے والے ماہانہ اجلاسات میں ہماری اور ہمارے بچوں کی شمولیت ہمارے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ کیونکہ ان اجلاسات میں پیش ہونے والا روحانی مائدہ احباب جماعت کی تعلیم و تربیت کو مد نظر رکھ کر تیار کیا جاتا ہے۔
(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)