اے خدائے قادر ذوالجلال! مَیں گناہگار ہوں اور اس قدر گناہ کے زہر نے میرے دل اور رگ وریشہ میں اثر کیا ہے کہ مجھے رقت اور حضورِ نماز حاصل نہیں ہوسکتا۔ تو اپنے فضل و کرم سے میرے گناہ بخش۔ اور میری تقصیرات معاف کر۔ اور میرے دل کو نرم کر دے۔ اور میرے دل میں اپنی عظمت اور اپنا خوف اور اپنی محبت بٹھا دے۔ تا کہ اس کے ذریعہ سے میری سخت دلی دور ہو کر حضور نماز میں میسر آوے۔
(فتاوی حضرت مسیح موعودؑ صفحہ نمبر37)
یہ سیدنا حضرت اقدس مسیحِ موعود علیہ السلام کی خدا کی بارگاہ میں نماز میں لذت عطا کئے جانے اور بخشش طلب کرنے کی پیاری دعا ہے۔
کسی سوال کرنے والے نے آپؑ سے یہ سوال کیا کہ نماز میں حصولِ حضور کا کیا طریقہ ہے؟ کس طرح توجہ پوری طرح پیدا کی جا سکتی ہے؟ تو آپ نے یہ دعا اسے لکھ کر بھجوائی (مندرجہ بالا دعا)
ہمارے بہت پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 10ستمبر 2010ء میں اس دعا کی تحریک فرمائی ہے۔
(مرسلہ:مریم رحمٰن)