• 7 مئی, 2025

فقہی کارنر

بِسْمِ اللّٰہِ کی رسم

ایک شخص نے بذریعہ تحریر (حضرت مسیح موعودؑ سے) عرض کی کہ ہمارے ہاں رسم ہے کہ جب بچے کو بِسْمِ اللّٰہِ کرائی جاوے تو بچے کو تعلیم دینے والے مولوی کو ایک عدد تختی چاندی یا سونے کی اور قلم و دوات چاندی یا سونے کی دی جاتی ہے۔ اگرچہ میں غریب آدمی ہوں مگر چاہتا ہوں کہ یہ اشیاء اپنے بچے کی بِسْمِ اللّٰہِ پر آپ کی خدمت میں ارسال کروں۔

حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا: تختی اور قلم دوات سونے یا چاندی کی دینا یہ سب بد عتیں ہیں ان سے پرہیز کرنا چاہیئے اور باوجود غربت کے اور کم جائیداد ہونے کے اس قدر اسراف اختیار کرنا سخت گناہ ہے۔

(بدر 5 ستمبر 1907ء صفحہ3)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

درخواست دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 مئی 2022