• 12 جولائی, 2025

ایک سبق آموزبات

کھانے پینے میں اعتدال اور سادگی

اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں آج کے دور میں خوراک کی صورت میں وافر مقدار میں ہر جگہ دستیاب ہیں۔ جہاں اسلام پاکیزہ اور طیب غذا کے استعمال کرنے کا حکم دیتا ہے وہاں کھانے پینے میں اعتدال اور سادگی کا حکم بھی دیتا ہے۔ آنحضورؐ اس بات کی تاکید بھی کرتے تھے کہ اپنے پڑوسی کا بھی خیال رکھو۔

گھر میں کوئی اچھی چیز پکتی تو آنحضورؐ اپنے ہمسائیوں کے گھر بھجواتے۔ آپ ؐ اپنے صحابہ کو نصیحت فرماتے کہ پیٹ بھرنے سے پہلے کھانا چھوڑ دو۔ ایک انسان کا کھانا دو افراد کے لیے کافی ہونا چاہئے۔

(بخاری)

سی طرح کھانے میں کبھی نمک کی تیزی یا خراب پکنے کی صورت میں ہر ممکن پکانے والے کی دل شکنی نہ کرتے اور نہ ہی ناراضگی کا اظہار کرتےاور یہ ظاہر نہ کرتے کہ اس کھانے سے مجھے تکلیف پہنچی ہے۔

(بخاری)

(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

کچھ یادیں کچھ باتیں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 مئی 2022