کھانے کی دعا
کئی دفعہ چھوٹے بچے گھر میں کھانا شروع کرنے اور کھانا ختم کرنے کی دعائیں پڑھنا بھول جاتے ہیں اور یاد دہانی بھی والدین کروا دیتے ہیں۔ اصل طریق تو یہ ہونا چاہیے کہ گھر کا سر براہ بلند آواز میں پڑھے تاکہ سب پڑھ لیں۔ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت لنچ بیگ میں اگر ایک چھوٹا سا نوٹ رکھ دیا جائے جس میں اسکول میں دن اچھا گزرنے کی دعا کے ساتھ کھانا شروع کرتے وقت بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلیٰ بَرَکۃِ اللّٰہِ اور ختم کرتے وقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ دعا کی یاد دہانی شامل ہو تو بچے کے لیے جہاں یہ نوٹ خوشی کا باعث ہو گا وہاں وہ یہ دعائیں بھی پڑھ لے گا اور رفتہ رفتہ یہ اس کی عادت میں شامل ہو جائے گا۔
(مرسلہ: ناصرہ احمد،کینیڈا)