شعبہ تعلیم مجلس انصاراللہ سوئٹزرلینڈ کے تحت
آن لائن علمی ریلی کا انعقاد
مؤرخہ10؍اپریل 2022ء بروز اتوار کو مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کے شعبہ تعلیم کے تحت آن لائن علمی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جو کہ zoom ایپلی کیشن کے 50 اکاؤنٹس پر دیکھی گئی۔
علمی ریلی کا آغاز محترم ملک عارف محمود صاحب صدر مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کی صدارت میں مکرم بشارت احمد انیس صاحب کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔
تلاوتِ قرآنِ کریم کے بعد مکرم رانا سکندر احمدصاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام انتہائی خوش الحانی سے پڑھا۔
منظوم کلام کے بعد محترم صد رصاحب مجلس انصار اللہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں بانئ مجلس انصار اللہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کی طرف سے مجلس انصاراللہ پر عائد تنظیمی ذمہ داریوں اوراس سے توقعات کے حوالہ سے آگاہ کیا اور نصائح فرمائیں اور دعا کروائی۔
دعا کے بعد محترم صد رصاحب نے مکرم نعیم اللہ صاحب قائد تعلیم کو علمی مقابلہ جات شروع کروانے کی ہدایت فرمائی۔
چنانچہ محترم قائد صاحب تعلیم نے تلاوت، نظم اور تقریر کے مقابلہ جات کروائے جس میں 8 انصار نے حصہ لیا. ان انصار نے قریباً سبھی مقابلوں میں حصہ لیا۔
سوئٹزرلینڈ کے پہلے صدر مجلس انصار اللہ محترم بشیر احمد طاہر صاحب اور محترم عبدالوہاب طیّب صاحب مربئ سلسلہ نے منصفین کے فرائض انجام دئیے۔
علمی مقابلوں کے بعد محترم قائد صاحب تعلیم نے روزوں کی فضیلت کے موضوع پر تقریر کی۔
تقریر کے بعد محترم صدرصاحب مجلس انصار اللہ نے تمام انصار اور منصفین کا شکریہ ادا کیا۔
آخر پر محترم صدر صاحب کی درخواست پر محترم عبدالوہاب طیّب صاحب مربیٴ سلسلہ نے اختتامی دعا کروائی۔
(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل آن لائن سوئٹزرلینڈ)