• 5 مئی, 2025

جلسہ سالانہ ہالینڈ 2022ء

nederlands

سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلسہ کے بارے میں فرماتے ہیں:
’’فائدہ ان جلسوں میں یہ بھی ہوگا کہ۔۔ ۔ تمام بھائیوں کو روحانی طور پر ایک کرنے کے لئے اور ان کی خشکی اور اجنبیت اور نفاق کو درمیان سے اٹھا دینے کے لئے بدرگاہ حضرت عزت جلّ شانہ کوشش کی جائے گی۔‘‘

(آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد4 صفحہ352)

نیز فرمایا:
’’اس جلسہ کو معمولی انسانی جلسوں کی طرح خیال نہ کریں۔ یہ وہ امر ہے جس کی خالص تائید حق اور اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد ہے۔‘‘

(مجموعہ اشتہارات جلد1 صفحہ341)

الحمد للہ کہ دو سال کے وقفہ کے بعد جماعت ہالینڈ کو اپنا 40 واں جلسہ سالانہ 6 تا 8 مئی 2022 نن سپیٹ کے قریب ایک وسیع و عریض میدان میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جہاں بڑے بڑے ٹینٹ لگا کر مرد و خواتین کے الگ الگ انتظامات کئے گئے۔ جلسہ سالانہ کی تیاری کے لئے 6 ماہ قبل متعدد میٹنگ کی گئیں۔ اس جلسہ کے افسر اعلیٰ مکرم مبشر احمد چودھری صاحب کافی سالوں سے یہ ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے یہ جلسہ 6 مئی تا 8 مئی VIERHOUTEN میں منعقد کیا گیا جو نن سپیٹ سے 10 کلومیٹر دور ہے۔

پہلا دن 6 مئی 2022

6 مئی کو 9:00 بجے صبح رجسٹریشن سے آغاز ہوا اور 11:00 بجے مکرم امیر صاحب نے انتظامات کا معائنہ فرمایا۔ 12:00 بجے کھانا پیش کیا گیا۔ 13:00 بجے پرچم کشائی ہالینڈ اور جماعت کے لواء لہرائے گئے۔

13:15 جمعہ کی پہلی اذان اور 13:30 بجے مکرم نعیم احمد وڑائچ صاحب مبلغ انچارج نے خطبہ جمعہ دیا۔

14:00 حضور انور کا خطبہ جلسہ گاہ میں سنا گیا۔

پہلا اجلاس

16:00 بجے تلاوت قرآن کریم اور نظم سے آغاز جلسہ ہوا۔ مکرم امیر صاحب ہالینڈ نے صدارت فرمائی۔ افتتاحی تقریر مکرم امیر صاحب نے ڈچ زبان میں کی جس کا ساتھ اردو ترجمہ پیش کیا گیا۔

دوسری تقریرخاکسارحامد کریم محمود نے کی، موضوع تھا ’’نظام جماعت کی برکات اور ہماری ذمہ داریاں‘‘

دوسرا دن 7 مئی 2022

11:00 دوسرے اجلاس کا تلاوت و نظم کے ساتھ آغاز ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت خاکسارحامد کریم محمود مبلغ سلسلہ ہالینڈ نے کی۔

11:15 ’’امن عالم کے متعلق اسلام کی تعلیمات‘‘ مکرم اظہر علی نعیم صاحب سیکرٹری امور خارجہ نے کی۔

11:40 ’’برکات خلافت‘‘ کے موضوع پر مکرم سعید احمد جٹ صاحب مربی سلسلہ نے تقریر کی۔

12:15 مکرم عطاء القیوم عارف صاحب نے ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔

تیسرا اجلاس

عربی ڈیسک کے تحت عربی دان احباب کے ساتھ نشست ہوئی جس میں 25 مہمان شریک ہوئے۔

16:00 ڈچ مہمانوں کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مکرم امیر صاحب اور نائب امیر صاحب نے کی۔ مکرم امیر صاحب نے تمام ڈچ مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس اجلاس میں 55 مہمان تشریف لائے تھے۔

16:35 ایک ڈچ پروفیسر DR. EDWARD VERHOEF نے تقریر کی، موضوع تھا ’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا اسلام اور عیسائیت میں مقام‘‘۔ آپ نے قرآن کریم ڈچ میں عربی سے براہ راست 2015 میں ترجمہ بھی کیا۔

16:55 ’’ڈچ اقدار کا تحفظ‘‘ پر مکرم ڈاکٹر عبدالحق COMPIER صاحب نے تقریر کی۔

17:15 ’’نوجوان نسل کی ضروریات‘‘ پر مکرم طاہر OVERKOHR صاحب نے تقریر کی۔

یہ تینوں تقاریر ڈچ زبان میں تھیں۔ بعد میں بہت دلچسپی سے سوال و جواب ہوتے رہے۔

تیسرا دن 8 مئی 2022
چوتھا اجلاس

11:00 تلاوت قرآن کریم اور نظم کے ساتھ آغاز ہوا۔ صدارت مکرم مبشر احمد چودھری صاحب افسر جلسہ سالانہ نے کی۔

11:15 ’’مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اہمیت‘‘ اس موضوع پر مکرم سفیر احمد صدیقی صاحب مربی سلسلہ نے تقریر کی۔

11:40 ’’خلیفہ خدا بناتا ہے‘‘ کے موضوع پر مکرم ابراہیم احمد صاحب مربی سلسلہ ہالینڈ نے تقریر کی۔

12:15 ’’ہالینڈ میں مساجد کی تعمیر‘‘ پر مکرم عبد الباسط جٹ صاحب سیکرٹری تبلیغ و نگران مساجد فنڈ نے بہت جوشیلی تقریر کی اور احباب کو توجہ دلائی۔

آخری اجلاس 14:45 مکرم امیر صاحب کی زیر صدارت ہوا۔ تلاوت و نظم کے بعد پہلی تقریر مکرم نعیم احمد صاحب مربی انچارج نے قیام نماز بارے میں کی۔ آخر میں مکرم امیر صاحب نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور ہالینڈ جماعت کی کارکردگی پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

الحمد للہ ہالینڈ کا 40 واں جلسہ سالانہ بہت کامیاب رہا۔ 1350 احباب و خواتین نے شرکت کی۔ جلسہ گاہ اور بیت النور میں رہائش کا انتظام کیا گیا تھا۔ ضیافت کی ٹیم نے ماشاءاللہ بہت لذیذ اور ذائقہ دار کھانے کا انتظام کیا تھا۔

MTA جرمنی کی ٹیم نے ہماری بہت مدد کی۔ فَجَزَاہُمُ اللّٰہُ اَحْسَنَ الْجَزَآء۔ لوکل اور نیشنل میڈیا پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت تشہیر ہوئی۔

اللہ تعالیٰ جلسہ کے عمدہ نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

جلسہ پر لجنہ پروگرام

ہفتہ کے روز لجنہ اماءاللہ نے الگ اپنا پروگرام منعقد کیا۔

11:00 بجے تلاوت و نظم کے بعد پہلی تقریر بعنوان ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا عفو‘‘ مکرمہ روبینہ اظہر صاحبہ سیکرٹری تربیت لجنہ ہالینڈ نے کی۔ دوسری تقریر بعنوان ’’خلافت اللہ کی رسی‘‘ مکرمہ نورالسحر صاحبہ سیکرٹری تبلیغ لجنہ ہالینڈ کی تھی۔ تیسری تقریر ’’میرا احمدیت کی طرف سفر‘‘ کے موضوع پر مکرمہ احتش سترک صاحبہ نے کی۔ آخری تقریر مکرمہ عطیہ اسلم صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ ہالینڈ نے ’’لجنہ اماءاللہ کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر کی۔ دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ جلسہ ہالینڈ کا تیسرا پروگرام لجنہ نے مردوں کی طرف سے سنا۔ ڈچ اور انگریزی میں ترجمہ کا انتظام بھی تھا۔ الحمد للہ۔ ہماری بہنوں نے جلسہ کے دوران 16000 یوروز مسجد فنڈ میں بھی جمع کر کے جماعت کو دئے۔ فجزاھم اللّٰہ احسن الجزاء۔

(حامد کریم محمود۔ مبلغ سلسلہ ہالینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 2 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ