اگر منہ میں لقمہ ہو تو بات کرنے اور بولنے سے گریز کرنا چاہیے لیکن آجکل فاسٹ فوڈ کی روانی کے باعث لوگ خاص کر نوجوان اکثر ہاتھ میں کھانا پکڑ کر چل رہے ہوتے ہیں اور چلتے چلتے ساتھ کھا بھی رہے ہوتے ہیں اور آپس میں باتیں بھی کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف کہ دیکھنے میں اچھی عادت ہے بلکہ خطرناک بھی ہے چلتے ہوئے کھانے نیز بولنے سے چوکنگ یا گلے میں لقمہ کے پھنس جانے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں نیز بازار وغیرہ میں چلتے ہوئے کھانے سے گرد و غبار و دھواں وغیرہ بھی ساتھ معدے کا حصہ بن جاتا ہے۔
(طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل آن لائن فن لینڈ)