• 27 اپریل, 2024

بلغاریہ میں عید الاضحی

الحمدللّٰہ، اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے اس سال بھی جماعت احمدیہ بلغاریہ کو عید الاضحی بھر پور طریقے سے منانے کی توفیق عطاء فرمائی۔ جماعت احمدیہ بلغاریہ نے حقیقی عید کی روح کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سینکروں مستحق خاندانوں کے ساتھ مل کر اس عید کی خوشیاں منائیں اور اس طرح یہ عید بھی کامیابی سے اختتمام پذیر ہوئی۔

ہیومینٹی فرسٹ کے تعاون سے جماعت احمدیہ بلغاریہ نے سندانسکی (Sandanski) شہر میں اور سب سے زیادہ پسماندہ دیہاتوں میں جیسا کہ مِکریوو (Mikrevo)، والکووُو (Valkovo)، یاوُورنِتسا (Yavornitsa)، اور بلاگوایوگرد (Blagoevgrad) وغیرہ میں گوشت تقسیم کیا۔

عید الاضحی کے دنوں میں جماعت احمدیہ بلغاریہ نے یوکرائنی پناہ گزینوں، پنشنرز، یتیموں، بیواؤں، معذوروں، اور میونسپلٹیز میں بھی گوشت تقسیم کے علاوہ مختلف مقامات، اسپتالوں،فائر سٹیشن، ایمرجینسی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر مستحق خاندانوں میں براہ راست تیار کھانا بھی تقسیم کیا۔

اس کھانے کی تیاری میں لوکل رضا کاروں اور یوکرینین (Ukrainian) ریفیو جیز نے رضاکا رانا طور پر حصہ لیا اور گھنٹوں کی انتھک محنت سے اسے تیار اور پھر تقسیم بھی کیا۔ اس کے علاوہ دزیگوروو (Dzhigurovo) گاؤں میں 300 سے زیادہ لوگوں کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام بھی کیاگیا۔

لوگوں نے خوشی کے ساتھ ساتھ حیرت کا اظہاربھی کیا کہ آج کے دور میں بھی ایسے اچھے لوگ موجود ہیں جو لوگوں کا خیال رکھتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے جماعت احمدیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے اور ہمیں ہر وقت انسانیت کے کام آنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:سدید احمد -معتمد مجلس خدام الا حمدیہ بلغاریہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ