• 30 اپریل, 2024

واقعات حضرت نواب مبارکہ بیگم ؓ

بزمِ ناصرات
واقعات حضرت نواب مبارکہ بیگم ؓ

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی شفقت و محبت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتی ہیں: میں پیسے مانگتی جو پہلی بار ہاتھ میں آجاتا پکڑا دیتے جو اکثر میری طلب زیادہ ہوتا تھا۔ آپ علیہ السلام فرماتے کہ
’’تمہاری قسمت ہے تھوڑا مانگتی ہو بہت ہاتھ میں آ جاتا ہے اب یہی لو میں واپس کیوں رکھوں‘‘

ایک بار میں نے دو آنے مانگے روپیہ نکالا اور فرمایا ’’مانگے دوآنے نکل آیا روپیہ یہ تو تمہاری قسمت ہے‘‘

لیچیوں کی فرمائش

میں بالکل چھوٹی تھی، گرمیوں کی دوپہر میں ہم سب نیچے کے کمروں میں رہا کرتے تھے تھے بلکہ سردی کی راتیں بھی مجھے ان کمروں میں سونا یاد ہے پھر پلیگ جب ملک میں پھیلی تو آپ نیچے کی رہائش ترک کر دی تھی میں نے کہا مجھے لیچیاں دیں مگر قادیان میں ہر چیز کہاں ملتی اور نہ ابھی تک کہیں باہر سے آئی تھی حضرت اماں جان نے فرمایا کہ ’’اس کی باتیں تو دیکھیں بے وقت لیچیوں کی فرمائش اب کر رہی ہے‘‘

میں خفا سی ہو کر دوسرے کمرے میں جاکر لیٹ رہی اور سو گئی وہ کمرہ تھا جو ہمارے قادیان والے گھر کے صحن میں داخل ہو کر بائیں ہاتھ ایک برآمدہ اور پیچھے کمرہ ہے اس کے ساتھ ہی گول کمرہ ہے۔ مگر آپ کو کیا سمجھ میں آئے گا۔ سوتے سوتے میری آنکھ کھلی تو آپ مجھے دونوں ہاتھوں پر اٹھائے لئے جارہے تھے۔ جا کر مجھے گود سے اتار کر بھرے ہوئے لیچیوں کے ٹوکرے کے پاس بٹھا کر کہا لو کھاؤ اور حضرت اماں جان سے فرمایا کہ
’’دیکھو چیزیہ مانگتی ہے اللہ تعالی بھیج دیتا ہے‘‘

(از مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی کہانی صفحہ 10-11)

(ثمرہ خالد۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ