• 9 مئی, 2025

ایک اور درخواست

بعض دوست و خواتین اپنے مضامین کو حضرت مسیح موعودعلیہ السلام اور خلفائے کرام کے ارشادات سے مزین کرتے وقت ارشادسے قبل اس کے تسلسل میں، اور، پھر، پس، مگر، لیکن، کیونکہ، تو اور بہر حال وغیرہ کے الفاظ سے ارشاد کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ الفاظ تو سابقہ مضمون کے تسلسل میں بطور لاحقہ کے استعمال ہوتے ہیں ۔ چونکہ آپ ایک ایسا ارشاد پیش کرنے جا رہے ہیں جس کا تعلق آپ کی اپنی تحریر سے ہے اور سابقہ مضمون سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا اس لیے ان زائد الفاظ کو حذف کر دیا کریں۔ نیز ’’بمعہ‘‘ لکھنا غلط العام ہے۔ ’’مع‘‘ کافی ہے ’’با‘‘ کے معنی بھی ’’مع‘‘ کے ہی ہوتے ہیں۔ کان اللّٰہ معکم

(ایڈیٹر الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی