• 6 مئی, 2025

دنیا سے بے رغبت اور بے نیاز ہو جاؤ

حضرت سہلؓ بیان کرتے ہیںکہ ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! مجھے ایسا کام بتائیے کہ جب میں اسے کروں تو اللہ تعالیٰ مجھ سے محبت کرنے لگے اور باقی لوگ بھی۔ آپﷺ نے فرمایا کہ دنیا سے بے رغبت اور بے نیاز ہو جاؤ تو اللہ تعالیٰ تجھ سے محبت کرنے لگے گا۔ جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس کی خواہش چھوڑ دو، تو لوگ تجھ سے محبت کرنے لگ جائیں گے۔

(ابن ماجہ کتاب الزھد باب الزھد فی الدنیا)

حضرت کعب بن ایازؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا اِنَّ لِکُلِّ اُمَّۃٍ فِتْنَۃٌ وَفِتْنَۃُ اُمَّتِیْ اَلْمَالُ کہ ہر امت کی ایک آزمائش ہوتی ہے اور میری امت کی آزمائش مال کے ذریعے ہو گی۔

(ترمذی کتاب الزھد باب ماجاء ان فتنۃ ھذہ الامۃ فی المال)

پچھلا پڑھیں

سگریٹ نوشی صحت کے لئے مضر ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 27 اکتوبر 2022