• 29 اپریل, 2024

جماعت احمدىہ مالٹا کا تىسرا جلسہ سالانہ

حضور انور اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز کا خصوصى پىغام۔ سابق صدر مملکت مالٹاکى شرکت

خدا تعالیٰ کے خاص فضل و احسان اور حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں کی برکت سے جماعت احمدیہ مالٹا کو مورخہ 13اکتوبر 2019ء بروز اتوار تیسرے جلسہ سالانہ کے کامیاب انعقاد کی توفیق ملی۔ فالحمد للّٰہ علیٰ ذالک

جلسہ سالانہ کا انعقاد ایک چرچ کی عمارت Centru Familja Mqaddsa کے ہال میں کیا گیا تھا۔ ہال کو قرآنی تعلیمات پر مشتمل بینرز کے ذریعے سجایاگیا تھا۔ ہال کا ایک حصہ مستورات کے لئے مختص کیا گیا تھا۔ جلسہ سالانہ کو 2 اجلاسات میں تقسیم کیاگیا۔ پہلے اجلاس میں افرادِ جماعت نے شرکت کی جب کہ دوسرے اجلاس میں افرادِ جماعت کے ساتھ ساتھ غیرمسلم مہمانوں کو بھی مدعو کیاگیاتھا۔جلسہ کے انتظامات کے لئےجلسہ گاہ کی تیاری، ٹرانسپورٹ، ضیافت اور وائنڈ اپ کی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

پہلا اجلاس

جلسہ کے پہلے اجلاس کی کارروائی کا آغاز مکرم مولانا عبدالباسط طارق مبلغ سلسلہ جرمنی کی صدارت میں تلاوتِ قرآن کریم مع اردووانگریزی ترجمہ سے ہوا۔

تلاوت قرآن کریم کے بعد مکرم نورالدین نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام پیش کیا۔جلسہ سالانہ کے لئے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہِ شفقت اپنا خصوصی پیغام عطا فرمایا جو خاکسار نے پڑھ کر سنایا۔(اس پیغام کا متن اگلے صفحہ پر ملاحظہ فرمائیں۔

پروگرام کے مطابق مقررین کی تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا۔پہلے مقرر مکرم عبد اللہ والی سیکرٹری تبلیغ جماعت مالٹا نے Does God Exist کے موضو ع پر انگریزی زبان میں تقریر کی۔ دوسرے مقرر مکرم عطاء الواسع مبلغ انچارج و نائب صدر جماعت احمدیہ اٹلی نے سیرت صحابہ رسولﷺ کے چند نمایاں پہلو کے موضوع پر اردو زبان میں خطاب کیا۔ مکرم ہارون خان نے خلافت ایک روحانی نظام کے عنوان پر انگریزی زبان میں تقریر کی۔

خاکسار نےآنحضرتﷺ کا ذوقِ عبادت کے عنوان پر اردو زبان میں تقریر کی اور مکرم یوسف محمد بالا جنرل سیکرٹری و سیکرٹری تربیت جماعت احمدیہ مالٹا نے What It Means To Be An Ahmadi Muslim کے موضوع پر تقریر کی۔

اس اجلاس کی اختتامی تقریر مکرم مولانا عبدالباسط طارق مبلغ سلسلہ جرمنی کی تھی۔ آپ نے احباب جماعت سے موجودہ دور کی بُرائیاں اور پاکیزہ زندگی کے حصول کے موضوع پر خطاب کیا اور زریں نصائح کیں۔ دعا کے ساتھ پہلے اجلاس کی کارروائی مکمل ہوئی اور اس کے بعد نمازِ ظہر و عصر ادا کی گئیں۔

دوسرا اجلاس

ہم آہنگی کے فروغ اور اسلام احمدیت کے پیغام کی اشاعت اور غیرمسلموں کو اسلام کی خوبصورت تعلیم سے متعارف کرانے کے لئے جلسہ سالانہ کے دوسرے اجلاس میں ایک تبلیغی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس سال جلسہ سالانہ کی theme خدمت انسانیت رکھی گئی اور دوسرے اجلاس میں اسی موضوع پر خطابات رکھے گئے۔ مکرم محمد یوسف بالا نے تلاوتِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی۔

مالٹا کی سابق صدر مملکت مسز میری لوئیس کولیرو پریکا H.E. MARIE-LOUISE COLEIRO PRECA خصوصی طور پر اس پروگرام میں شامل ہوئیں اور پہلا خطاب کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں جماعت احمدیہ کے ماٹو محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں۔ کو بہت سراہا اور بیان کیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، امن و سلامتی اور عالمی بھائی چارہ کے قیام کے لئے یہ ایک راہنما اصول ہے۔ آپ نےکہا کہ جماعت احمدیہ امن و بھائی چارہ کا پر چار کر رہی ہے اور صرف الفاظ کی حد تک نہیں بلکہ عملی طور پر انسانیت کے لئے بے لوث خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ آپ نے مالٹا میں جماعت کی خدمات کا تذکرہ بھی کیا اور حاضرین کو جلسہ سالانہ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

مکرم عطاء الواسع مبلغ انچارج و نائب صدر جماعت احمدیہ اٹلی نے جماعت احمدیہ کا تعارف اور جلسہ سالانہ کے اغراض ومقاصد کے موضو ع پر خطاب کیا۔ بعد ازاں جناب Ivan Bartolo ممبر آف پارلیمنٹ، اس شہر کی میئر مسز Margaret Baldacchino Cefai، جناب Anthony Gatt ڈائیریکٹر آف Caritas Malta، رومانین آرتھوڈوکس چرچ کے پادری جناب Ioan Iftimia اور کیتھولک چرچ کے کمیشن برائے بین المذاہب ڈائیلاگ کے سیکرٹری پادری جناب Rev. John Anthony Berry نے خطاب کیا۔

اس اجلاس کے آخرمیں خاکسار نے Serving Humanity a hallmark of Islam کے موضوع پر تقریر کی اور قرآنی آیات، سیرت النبیﷺ، اقتباسات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام و خلفائے احمدیت کی روشنی میں اسلام کی خوبصورت تعلیم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اختتامی دعا کے بعد تمام حاضرین کی خدمت میں طعام پیش کیا گیا۔

100 سے زائد افراد نے اس جلسہ میں شرکت کی جن میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے60 غیر مسلم عیسائی مہمان بھی شامل ہوئے۔ اسی طرح جرمنی اور اٹلی کے احمدی احباب نے جلسہ سالانہ مالٹا میں شرکت کی۔

شاملین جلسہ کےتاثرات

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جلسہ کے با برکت اور کامیاب انعقاد اور اسلام کی حقیقی تعلیمات سے متعارف ہونے پر سبھی بہت خوش تھے اور جماعت احمدیہ کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے رہے۔ چند مہمانوں کے تاثرات ذیل میں درج ہیں:

  • مالٹا کى سابق صدر مملکت مسز مىرى لوئىس کولىرو پرىکا Her Excellency Marie-Louise Coleiro Preca  کہنے لگىں کہ  مىں اس پروگرام کے نہاىت عمدہ اور منظم انتظام اور خدمت انسانىت سے متعلق  اسلامى تعلىمات سے متعارف ہو کر بہت متاثر ہوئى ہوں۔ مىرے لئےا س جلسہ مىں شرکت  بہت اعزاز کى بات ہے۔ ىہ جلسہ محبت و احترام اور امن کى اقدار کو فروغ دىنے اور بىن المذاہب ہم آہنگى کے قىام کا ذرىعہ ہے۔ Truly well done۔ کہنے لگىں کہ مىڈىا  اىک مخصوص اىجنڈے کے تحت کام کرتا ہے تاہم اس رنگ مىں اسلام کى تعلىمات کا بىان اور پرچار  ىقىناً دنىا کو سمجھنے اور انہىں حقىقت جاننے کاموقع فراہم کرتا ہے۔

جلسہ کے چند دن بعد موصوفہ کی صدر مملکت کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام میں ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے لوگوں کے سامنے پھر جماعت کا شکریہ ادا کیا اور کہنے لگیں:

I must commend your effort. You are the champions. You are truly champions. You are champions of religions freedom. You are champion of diversity and serving humanity. Thank you

  • جلسہ سالانہ کے موقع پر ہمارا جہاد کے عنوان پر حضرت سىدنا   خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز کے مبارک کلمات پر مشتمل بىنربھى آوىزاں کئے گئے تھے جن پر ىہ الفاظ درج تھےکہOur Jihad Is Of Love, Mercy And Compassion  اس رول اپ بىنرز کو پڑھ کر اىک مہمان خاتون کہنے لگىں کہ اسلامى جہاد کو ان 3 الفاظ مىں جس طرح جماعت احمدىہ کے خلىفہ نے بىان کىا ہے وہ ىقىناً سمندر کو کوزے مىں بند کرنے کے مترادف ہے اور ان الفاظ نے مىرے روح پر بہت گہرااثر چھوڑا ہے۔
  • اسلام کى نمائندگى مىں کى جانے والى تقرىر اور جلسہ مىں شمولىت کے بارے مىں اىک مہمان نے اپنے تاثرات ان الفاظ مىں بىان کئے کہ It Was Truly An Eye-Opener Speech And Experience
  • اىک معزز مہمان نے بىان کىا کہ جماعت احمدىہ صرف الفاظ تک  ہى محدود نہىں رہتى بلکہ خدمت انسانىت مىں عملى طور پر پىش پىش ہے اور انہوں نے جماعت کى بعض خدمات کا خصوصى طور پر تذکرہ بھى کىا۔
  • اىک مہمان جلسہ سالانہ کے لئے تىار کئے گئے بىنرز پر قرآنى آىت اور حضرت اقدس مسىح موعود علىہ السلام  کےا ىک فارسى شعر کا ترجمہ پڑھ کر بہت متاثر ہوئے اور کہنے لگے کہ محبت اور خدمت انسانىت کے بىان کے لئے ىہ الفاظ لازوال ہىں اور ان کى تاثىر بہت زىادہ ہے۔

(لئیق احمد عاطف۔مالٹا)

اگلا پڑھیں

الفضل اسلام کی سچی خدمت کرنے والا اخبار ہے غیر از جماعت افراد کا اظہار حقیقت