• 29 اپریل, 2024

اجلاس عام اوٹاوہ ایسٹ کینیڈا

مکرم ملک لال خان امیر جماعت احمدیہ کینیڈا کے اوٹاوہ کے دورہ سے استفادہ کرنے کے لیے جماعت احمدیہ اوٹاوہ ایسٹ (East) نے موٴرخہ 18؍نومبر 2022ء بروز جمعہ بعد از نماز عشاء ایک اجلاس عام منعقد کیا جس میں شدید سردی اور برفباری کے باوجود انصار، خدام، اطفال اور لجنات کی ایک معقول تعداد نے شرکت کی۔

محترم امیر صاحب کینیڈا کی صدارت میں اجلاس عام حسب معمول تلاوت قرآن کریم اور منظوم کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ شروع ہوا۔ تلاوت مکرم ذیشان زکریا نے اور اردو منظوم کلام محترم ابتسام جنجوعہ زعیم انصار اللہ نے پیش کی۔ تلاوت سے پہلے محترم امیر صاحب نے مختصراً بتایا کہ اجلاس کا اہم ترین حصہ تلاوت قرآن کریم ہی ہے اور اس کلام اللہ کو غور سے سننا اور اس کے ترجمہ کو سمجھنا نہایت ہی ضروری ہے۔ اس حصۂ اجلاس کو معمول کی کاروائی سمجھ کر غفلت برتنا ہر گز دانائی نہیں ہے۔

اجلاس عام کا خصوصی حصہ محترم امیر صاحب کا خطاب تھا۔ جس میں امیر صاحب نے تلاوت میں پیش کردہ سورۃ النور کی وعدہٴ خلافت سے متعلق آیات کا ذکر کرتے ہوئے خلافت کی اہمیت اور اس کے ساتھ اخلاص و وفا کا مضبوط تعلق قائم رکھنے کی مستقل کوشش کرتے رہنے کی تلقین فرمائی۔

نیز فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ ولسلام کے بعد خلافت احمدیہ کو ایک صدی سے زیادہ کا عرصہ کامیابی سے گزر چکا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے وعدہ ٴخلافت سے متعلقہ شرائط پر مضبوطی سے قائم ہیں۔ یہ انعام صرف اس وقت تک ہمیں ملتا رہے گا جب تک ہم خلافت کے ساتھ اپنے اخلاص اور وفا کے تعلق کو قائم رکھتے ہوئے خلیفۂ وقت کے ہر ارشاد کو دوسری تمام باتوں پر مقدم رکھیں گے۔

محترم امیر صاحب کے خطاب کے بعد سوال و جواب کے لیے وقت دیا گیا جس میں لجنہ، اطفال، خدام اور انصار نے بہت سے سوال کیے جن کا تسلی بخش جواب امیر صاحب نے بذات خود دیا۔

اس محفل کا دلچسپ ترین پہلو یہ تھا کہ سب سے زیادہ سوالات دس بارہ سال کے بچوں نے کیے اور ان کے سوالات اسلام احمدیت، نظام قدرت اور اللہ تعالیٰ کے حوالہ سے نہایت Focused اور ذہانت سے بھر پور تھے۔

یہ خوشگوار محفل اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ بعد ازاں شرکاء کی خدمت میں Snacks اور چائے پیش کی گئی۔ یہ اجلاس عام رات ساڑھے نو بجے اختتام کو پہنچا۔

(رپورٹ: ونگ کمانڈر محمد زکریا داؤد۔ کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی