• 6 جولائی, 2025

نجات فضل سے ہے

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پہ اپنے اصحاب سے فرمایا ایک دوسرے کے قریب ہوجاؤ اور سیدھے ہوجاؤ اور جان لو کہ تم میں کوئی بھی ہرگز اپنے عمل سے نجات نہیں پائے گا۔ عرض کیا یا رسول اللہﷺ! کیا آپ بھی اپنے بہترین اعمال کے ذریعہ سے نجات نہیں پائیں گے؟ آپؐ نے فرمایا مجھے بھی محض عملوں سے نجات نہیں ملے گی إِلَّٓا أَنْ يَّتَغَمَّدَنِيَ اللّٰهُ بِرَحْمَةٍ مِّنْهُ وَفَضْلٍ سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خاص رحمت اور فضل کی چادر میں ڈھانپ لے۔

(صحیح مسلم کتاب صفةالقیامةوالجنةوالنارباب لن یدخل الجنة بعملہ بل برحمة وفضل)

پچھلا پڑھیں

اس مبارک انسان کا رکھا ہوا نام ’’الفضل‘‘ فضل ہی ثابت ہوا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 دسمبر 2022