الفضل آن لائن 8؍دسمبر 2022ء میں شائع ہونے والے مضمون حضرت ملک نادر خان صاحبؓ کے حوالے سے محترم سید حسین احمد صاحب مربی سلسلہ فرماتے ہیں کہ وہ ملک نادر صاحب کے بیٹے کرنل محمد صادق صاحب کو جانتے ہیں، آگے ان کے بیٹے برگیڈیر ہمایوں ملک صاحب ہیں۔ جنرل عبدالعلی ملک صاحب اور جنرل اختر حسین ملک صاحب ان کے چچا زاد تھے۔ اس حوالے سے محترمہ نصرت سفیر صاحبہ نے تصدیق کی ہے کہ جنرل عبدالعلی ملک صاحب اور ان کے بھائی دونوں غلام نبی ملک صاحب کے بیٹے تھے جو کہ حضرت ملک نادر خان صاحبؓ کے سوتیلے بھائی تھے۔ حضرت ملک نادر صاحبؓ کے والد صاحب کی وفات کے بعد اُن کی والدہ نے دوسری شادی کر لی تھی جن سے غلام نبی ملک صاحب ہوئے۔ کرنل محمد صادق ملک صاحب کی طرف سے ایک اعلان اخبار الفضل ربوہ یکم جنوری 2001ء صفحہ7 پر شائع شدہ ہے جس میں وہ لکھتے ہیں کہ میرے والد مکرم ملک نادر خان صاحب مرحوم انسپکٹر پولیس (ریٹائرڈ) برٹش ایسٹ افریقہ نے 1898ء میں بیعت کی۔ پہلی عالمی جنگ میں جرمنی کی شکست پر ٹانگانیکا کا انتظام گورنر خاں کرک کے ساتھ سنبھالا۔ 1925ء میں ریٹائرڈ ہوکر واپس انڈیا (ضلع جہلم) آئے۔ 1927ء میں ہجرت کر کے قادیان آگئے۔ عرصہ تک قاضی کے فرائض انجام دیے۔ اکتوبر 1947ء میں جنرل اختر ملک فوجی ٹرک میں واپس جہلم لائے۔ 1956ء میں وفات پائی۔ بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن ہوئے۔ بڑے بیٹے ملک محمد عثمان 1936ء میں افریقہ گئے اور بعد میں لندن میں سکونت اختیار کی، 1989ء میں لندن میں وفات پائی اور وہیں دفن ہیں۔
قارئین اصل مضمون اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں:
https://www.alfazlonline.org/08/12/2022/74213
(مرسلہ: غلام مصباح بلوچ۔ کینیڈا)