• 29 اپریل, 2024

مسجد ’’طہٰ‘‘ سنگاپور

سنگاپور میں پہلی احمدیہ مسجد زمین کے ایک ایسے ٹکڑے پر بنائی گئی تھی جسے سنگاپور کے پہلے مشنری محترم مولانا غلام حسین ایاز صاحب نے خریدا تھا۔ یہ زمین جو 1,900 مربع فٹ ہے اسے فروری 1947ء میں خریدا گیا تھا۔

اس وقت جماعت کامشن ہاؤس 111 اونان روڈ پر واقع ایک دکان کے ساتھ کی رہائش میں تھا اور جو زمین خریدی گئی تھی وہ 116 اونان روڈ پر تھی جومشن ہاؤس کے سامنے واقع تھی۔

جب جماعت نے پہلی بار 116 اونان روڈ پر زمین خریدی تو وہاں پہلے سے ایک عمارت موجود تھی جو پہلے اسکول کی عمارت کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔

اس مخصوص عمارت کو مسجد کے طور پر استعمال کے لئے از سر نو مرمت کیا گیا۔

1958ء – 1962ء کے درمیانی عرصے میں ایک طوفان نے مسجد کی عمارت کو کافی نقصان پہنچایا۔ یہ مولوی محمد صدیق صاحب کے زمانے میں تعمیر ہوئی تھی جواس وقت یہاں مشنری تھے۔

جماعت نے اس وقت میں اسی زمین پر ایک نئی عمارت تعمیر کی جو سنگاپور میں بننے والی سب سے پہلی احمدیہ مسجد بنی جسے مسجد احمدیہ سنگاپور کہا جاتا تھا۔

نئی مسجد کی حتمی ڈرائنگ پر کام شروع کر دیا گیا اور جب مسجد کی نئی عمارت کا ڈیزائن مکمل ہو گیا تو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمة اللہ علیہ نے 9؍ستمبر 1983ء کو مسجد کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس نئی مسجد کی عمارت کی تعمیر 1985ء میں شروع ہوئی پہلی مسجد کو گرا کر اسی جگہ پر نئی مسجد تعمیر کی گئی جو 1986ء کے آخر میں مکمل ہوئی۔

مسجد طہٰ کا نام نئی مسجد کو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمۃ اللہ علیہ نے دیا تھا۔ جب وہ جماعت احمدیہ کی 100 سالہ تقاریب کے سلسلے میں 1989ء میں دوبارہ سنگاپور تشریف لائے تھے۔

اس کے بعد مسجد میں مشن ہاؤس کی عمارت کا اضافہ کیا گیا جسے 2008ء میں خلافت احمدیہ کے صد سالہ منصوبے کے طور پر مکمل کیا گیا۔ اس کے علاوہ 2018ء میں اس مسجد سے منسلک مشن ہاؤس کی عمارت کی تیسری منزل کے ساتھ توسیع کر دی گئی۔

(عطاء القدوس۔ نمائندہ الفضل آن لائن سنگاپور)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 22 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی