• 18 مئی, 2025

سوئٹزرلینڈ کی پہلی مسجد

موٴرخہ 25؍اگست 1962ء کو صبح ساڑھے دس بجے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی سب سے چھوٹی بیٹی سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے سوئٹزرلینڈ تاریخ کی پہلی مسجد، محمود مسجد زیورخ کا سنگ بنیاد رکھا۔

سنگ بنیاد کے لئے مسجد مبارک کی وہ اینٹ جسے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دعا کے بعد بھجوایا تھا استعمال کی گئی۔ مبلغ سلسلہ مکرم چوہدری مشتاق احمد باجوہ صاحب کی نگرانی میں مسجد تعمیر ہوئی اور موٴرخہ 2؍جون 1963ء کو سہ پہر تین بجےحضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ صدر جنرل اسمبلی نے مسجد کا افتتاح فرمایا۔ پہلی اذان مبلغ اسلام مکرم کرم الٰہی ظفر صاحب نے دی۔

محمود مسجد زیورخ، فورخ سٹراسے 323 پر واقع ہے:

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل آن لائن سوئٹزرلینڈڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 24 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی