• 27 اپریل, 2024

میرے پیارے بابا

کاندھے تیرے شہسواری، گود تیری دلفگار
نصیحت انمول موتی اور غصہ میں بھی پیار

سارے بچوں کی محبت موجزن دل میں تیرے
محنت و ہمت تیری ہے روشنی کا اک مینار

میری ہر خواہش کو مکمل تیری محبت نے کیا
اور ہر کاوش کو تو نے دیا حوصلے کا بھی نکھار

مشکلیں آساں ہو ئیں سائے میں تیرے سدا
کامیابی نے قدم چومے میرے کر کے سنگھار

تیری خندہ پیشانی سے ہوئیں منزلیں زیر نگیں
تیری قربانی و عظمت پر میری ہر شے نثار

پیکر ایثار و الفت ، جانثاری کی ہے انتہا
تیرا سایہ ہے حفاظت اور دعا ہے اک حصار

تو بھروسہ ،تو سہارا ،تو محبت ،تو یقیں
ہاتھ تیرا پکڑ کر ہر قدم تھا پر وقار

تو ہی عظمت کا ستارہ تو ہی تو ڈھارس میری
اے میرے بابا! ہوں تجھ پر رحمتیں صد صد ہزار

باپ سے بڑھ کر نہیں رشتوں میں کوئی ہمسری
ہے خدا کی ہر صفت کا تجھ میں برحق اظہار

(امجد خان۔ آسٹریلیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی