• 29 اپریل, 2024

سارے جہاں سے اچھا، دارالاماں ہمارا

سارے جہاں سے اچھا، دارالاماں ہمارا
(کلام حضرت قاضی محمد ظہور الدین اکملؓ)

سارے جہاں سے اچھا، دارالاماں ہمارا
دارالاماں ہمارا، جنت نشاں ہمارا

جس جا پہ اپنا عیسیٰ اترا ہے آسمان سے
اے سننے والے! سن لو ہے وہ مکاں ہمارا

مسجود قدسیاں ہے یہ سرزمین واللہ
ہر لب پہ ذکر جاری ، ہے ہر زماں ہمارا

گلہائے معرفت پر ہم بلبلیں ہیں گویا
اب بن چکا نشیمن یہ بوستاں ہمارا

یا رب! یہ آرزو ہے، پوری ضروری کرنا
مسکن ہو یاں ہمارا، مدفن ہو یاں ہمارا

کیا خوف ہے خزاں کا اس بوستان دیں کو
مرزا غلام احمدؑ ہے، باغباں ہمارا

جو کام کر دکھایا مہدی! تیرے قلم نے
وہ کام کر نہ سکتے، سیف و سناں ہمارا

حد سے بڑھیں نہایت ایذائیں دشمنوں کی
طاعون حق نے بھیجا پھر پاسباں ہمارا

تم اے زمینی لوگو! نقصان کیا کرو گے
ہے روز اولین سے جب آسماں ہمارا

وہ دن بھی آ رہا ہے جب ہو گا ایک عالم
ان گالیوں کے بدلے پھر خطبہ خواں ہمارا

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی