• 29 اپریل, 2024

شکر یہی ہے کہ سچے دل سے ان اعمال صالحہ کو بجا لاؤ

یہ اللہ تعالیٰ کا کمال فضل ہے کہ اُس نے کامِل اور مکمّل عقائد ِصحیحہ کی راہ ہم کو اپنے نبی کریم صلّی اللہ علیہ وسلّم کے ذریعے بدوں مشقّت و محنت کے دکھائی ہے۔ وُہ راہ جو آپ لوگوں کو اِس زمانہ میں دکھائی گئی ہے۔ بہت سے عالم ابھی تک اُس سے محروم ہیں۔ پس خدا تعالیٰ کے اِس فضل اور نعمت کا شکر کرو اور وُہ شُکر یہی ہے کہ سچّے دل سے اُن اعمال ِصالحہ کو بجا لاؤ جو عقائدِ صحیحہ کے بعد دُوسرے حصہ میں آتے ہیں اور اپنی عملی حالت سے مدد لے کر دُعا مانگوکہ وہ ان عقائدِ صحیحہ پر ثابت قدم رکھے اور اعمالِ صالحہ کی توفیق بخشے۔

(ملفوظات جلد اول صفحہ94-95 ایڈیشن 1988ء)

میری آنکھ نے تجھ سا کوئی محسن نہیں دیکھا

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عربی حمدیہ قصیدہ کے چند اشعار کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے:
اے وہ ذات جس نے اپنی نعمتوں سے اپنی مخلوق کا احاطہ کیا ہواہے! ہم تیری تعریف کرتے ہیں اور تعریف کی طاقت نہیں ہے۔ مجھ پر رحمت اور شفقت کی نظر کر، اے میری پناہ! اے حزن و کرب کو دور فرمانے والے!میں تو مر جاؤں گا لیکن میری محبت نہیں مرے گی۔ (قبر کی) مٹی میں بھی تیرے ذکر کے ساتھ ہی میری آواز جانی جائےگی۔میری آنکھ نے تجھ سا کوئی محسن نہیں دیکھا۔ اے احسانات میں وسعت پیدا کرنے والے اور اے نعمتوں والے! جب میں نے تیرے لطف کا کمال اور بخششیں دیکھیں تو مصیبت دور ہو گئی اور (اب) میں اپنی مصیبت کو محسوس ہی نہیں کرتا۔

(منن الرحمٰن، روحانی خزائن جلد نمبر9 صفحہ169)

پچھلا پڑھیں

بيعت وہ ہے جس ميں کامل اطاعت کي جائے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 فروری 2023