حضرت انس رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ رسول اللہﷺکسی مہینہ روزے ترک کردیتے۔ یہاں تک کہ ہم سمجھتے کہ اس مہینہ میں آپؐ روزہ رکھیں گے ہی نہیں اور (کبھی) اتنے روزے رکھتے کہ ہم سمجھتے اس میں آپؐ روزہ نہیں چھوڑیں گے اور آپؐ کی یہ حالت تھی کہ جب تم یہ خیال بھی نہیں کرتے ہوگے کہ آپؐ کو نماز پڑھتے دیکھو، مگر اس وقت بھی آپؐ کو نماز پڑھتے ہی دیکھو گے۔ یا یہ کہ سوئے ہوئے دیکھو تو آپؐ کو سوئے ہوئے پاؤ گے۔
(بخاری کتاب الصلوٰۃ)