• 12 مئی, 2025

ایک سبق آموزبات

مربی ضرور بنیں۔ مربی صاحب نہ بنیں

ایک عزیز نے حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے دوران عرض کی کہ حضور! میں مربی صاحب بننا چاہتا ہوں میرے لئے دعا کریں۔ حضور انور نے فرمایا: مربی ضرور بنیں۔ مربی صاحب نہ بنیں۔

حضور کے ان الفاظ میں ہم سب کے لئے عموماً اور مربیان کے لئے خصوصاً بہت بڑا سبق ہے کہ اپنے آپ کو بڑا بنانے یا سمجھنے سے احتراز کرنا چاہئے۔ تکبر یا فخر کا شائبہ نہ ہو۔ یہ گمان ہرگز دل میں نہ آئے کہ مخاطب نے مجھے عزت کے ساتھ نہیں پکارا۔ آنحضورؐ سب سے بڑے مربی تھے مگر منکسر المزاج، عاجزی اور انکساری کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔

(مرسلہ: فرخ شاد)

پچھلا پڑھیں

گھر سے نکلتے وقت کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مارچ 2023