احسان الفضل کے بیاں کس طرح کروں
گاؤں ترانے حمد کے اور حق ادا کروں
اس قادر و قدیر کا ہے فضل الفضل
اعزاز ہے کہ اس میں ہمیشہ لکھا کروں
اس میں بیاں امارہ، لوامہ ہے مطمئنہ
خود کو ان آئینوں میں روزانہ رکھا کروں
اس کی عبارتوں میں چھپے موتی ڈھونڈ کر
حکمت کی ایک مالا پرو لوں سجا کروں
برکت ہے اس جماعت کے اخبار کی یہی
گھر بیٹھے دنیا بھر کا نظارہ کیا کروں
صبح و سویرے بعد از نماز و قرآں ضیاء
الفضل کے صفحات روزانہ پڑھا کروں
(فرحت ضیاء راٹھور جرمنی)