• 29 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

مکرمہ امۃ الشافی رومی۔ قادیان سے تحریر کرتی ہیں:
ماشاءاللّٰہ کتاب ایک سبق آموز بات ادارہ الفضل آن لائن کی 36 ویں کاوش قابل ستائش ہے خاکسار نے بھی الفضل آن لائن کی شائع شدہ سب سبق آموز باتیں ایک جگہ دیکھ پڑھ کر ایک موتی کو دوسرے سے جدا، زیادہ روشن اور سبق آموز پایا الحمد للّٰہ۔ ہر سبق آموز بات پڑھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پہلے یہیں ٹھہرا جائے پہلے اس پر عمل کرنے کا تہیہ کیا جائے گویا اپنی خامیاں اور کمیاں نظر آنے لگیں اور اپنا محاسبہ کرنے کا موقع ملا۔ اور دل چاہا کہ دوسروں کے استفادہ کیلئے بھی ضرور شیئر ہوتی رہنی چاہئے اور ارادہ کیا کہ کتاب ایک سبق آموز بات میں سے ہر روز ترتیب سے دو تین صفحات واٹس ایپ کے status پر ضرور لگاوں گی ان شاءاللّٰہ تا دوسروں کو بھی ان سبق آموز باتوں کی یاددہانی ہوتی رہے۔ اللہ تعالیٰ ادارہ الفضل کی تمام کاوشوں کو قبول فرمائے اور تمام خدمت کرنے والوں کو ان کی ان عظیم خدمات کی بہترین جزا عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 20 مارچ 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ