• 25 اپریل, 2024

ایک احمدی نئے سال کا آغاز کیسے کرتا ہے؟

ایک احمدی مسلمان اپنے نئے سال کا آغاز نماز تہجد، نماز فجر، تلاوت قرآن کریم، ذکر الٰہی، درودشریف، صدقہ و خیرات اور خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کو دعائیہ خط لکھ کر کرتا ہے۔

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’پُرانے اور نئے سال کی درمیانی رات جب اکثریت شور شرابے میں مصروف ہو گی خاص طور پر مغربی دنیا میں، ہم اپنے جذبات کو خدا تعالیٰ کےحضور اس عہد کے ساتھ بہائیں کہ آئندہ سال ہم اپنے ایمان میں ترقی کی کوشش کرنے والے ہوں۔ اپنی ہر حالت اور ہر عمل کو خدا تعالیٰ کے حکم کے مطابق ڈھالنے والے بنیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری دعائیں بھی قبول فرمائے۔‘‘

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 دسمبر 2019

اگلا پڑھیں

فرمانِ رسول ﷺ