• 10 اکتوبر, 2024

جماعت احمدیہ گلاسگو، اسکاٹ لینڈ کا تربیتی پروگرام

مورخہ 27اکتوبر 2019ء کو جماعت احمدیہ گلا سگو اسکاٹ لینڈنے اپنا کامیاب تربیتی پروگرام منعقد کیا جس کیلئے لندن سے مولانا بُرہان احمد صاحب اور مولانا منصور احمد ضیاء صاحب خصوصی طور پر تشریف لائے۔ تلاوتِ قرآنِ کریم سے افتتاحی اجلاس کا آغاز ہوا جسے کے بعد مولانا بُرہان احمد نے انگریزی میں خطاب کیا اور تعلیمی وتربیتی امور کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلائی جس کے بعد مکرم احسان احمد امیر جماعت اسکاٹ لینڈ نے مختصر خطاب کیا۔ اس کے بعد ہر ذیلی تنظیم نے اپنی علیحدہ علیحدہ ورکشاپ منعقد کی جس میں مختلف قسم کے تربیتی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔ ایک دلچسپ کوئیز کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں لجنہء اماءاللہ نے اپنا علیحدہ اور خُدام وانصار نے ایک مُشترکہ کوئیز میں حصّہ لیا۔ مردوں کے مقابلہ کیلئے گلاسگو اے،بی، ایڈنبرا اور ڈنڈی جماعت کی چار ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور یہ معلوماتی کوئیز مقابلہ ڈنڈی کی ٹیم نے جیت لیا اور اختتامی اجلاس میں اپنا انعام حاصل کیا۔ کھانے اور نماز کے وقفہ کے بعد اختتامی اجلاس ہوا جس میں معزز مُربیان نے سوال و جواب کی نشست بھی کی جس میں پیش کئے گئے سوالات کے انگریزی اور اردو میں جوابات پیش کئے گئے۔ اس کے بعد اُن احباب کو خصوصی انعامات دئے گئے جنہوں نے سارا سال مسجد اور نماز سنٹرز میں باجماعت نماز ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ اختتامی خطاب میں امیر صاحب اسکاٹ لینڈ نے معزز مُربیان اور حاضرین کا خصوصی شُکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروگرام میں شامل ہوکر استفادہ کیا۔ اس پروگرام میں 180 ممبران جماعت حاضر ہوئے۔ آخر میں مولانا داوٴد احمد قریشی مشنری اسکاٹ لینڈ نے دُعا کروائی جس سے یہ بابرکت پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

(ارشد محمود گلاسگو)

پچھلا پڑھیں

روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی طرف سےقارئین کوسالِ نومبارک ہو

اگلا پڑھیں

حضور انور کا بصیرت افروز پیغام