• 25 اپریل, 2024

روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی طرف سےقارئین کوسالِ نومبارک ہو

نئےسال2020ءمیںدعائیں،درودشریف،استغفاراور نیکیاں کرنے کے عزم باندھتےہوئے داخل ہوں

اللہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ وہ تمام احمدیوں کا2019ء سے الوداع ‘‘مُخْرجَ صِدْقٍ’’ اور 2020ءمیں داخلہ‘‘مُدْخَلَ صِدْقٍ’’ کا باعث بنائے۔ آپ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں، برکتوں کو سمیٹتے داخل ہوں۔ نئے دور میں داخل ہونے کے حوالہ سے قرآن کریم، احادیث، حضرت مسیح موعود اور خلفاء کی تمام دعاؤں کا ہم سب کو وارث بنائے۔آمین

ادارہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی طرف سے آپ کو سال نو مبارک ہوبلکہ‘‘مبارک صدمبارک’’ آپ جہاں بھی ہوں، جہاں بھی رہیں خیر و برکت آپ کے ساتھ ہو۔ اللہ تعالیٰ ہر آن آپ کا حامی و ناصر ہو، اپنی حفاظت میں رکھے اور مقبول خدمات کرنے کی توفیق سے نوازتا رہےاورخلافت احمدیہ کاسلطانِ نصیربنائے۔ آمین

روزنامہ الفضل لندن آن لائن کااجراء اس کے106 سال پورے ہونےپرخلافتِ خامسہ کےبابرکت دور میں ہورہاہے۔حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کی دعاؤں سےحضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ کالگایاہوایہ پودااب ایک تناوردرخت بن چکاہےاوراحمدیوں کی روحانی پیاس بجھانےکاسلسلہ جاری ہے۔یہ خلافت احمدیہ کی آوازبن کراحمدیوں کیلئے روحانی مائدہ پیش کرتاچلاآرہاہے۔حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ نےاس تاریخی اورانقلابی دور میں اپنےخصوصی پیغام میں فرمایاہے(اللہ تعالیٰ کے فضل سے جدید دور کی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روزنامہ الفضل لندن کے آن لائن ایڈیشن کا اجراء کیا جا رہا ہے جو بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر میں کسی بھی جگہ ہر وقت بڑی آسانی کے ساتھ دستیاب ہوا کرے گا۔ اس کے ذریعہ احباب جماعت کے اندر خلافت سے محبت اور وفا کا تعلق مزید تقویت پائے گا۔

نئے سال میں داخل ہوتے وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ دعاؤں، استغفار، درود شریف اور آئندہ نیکیاں کرنے کے عزم باندھتے ہوئے داخل ہوں۔ اس سلسلہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی ایک احمدی کے بارے میں توقع کو سچا کرنے والے ثابت ہوں کہ ‘‘اکثر احمدی اللہ کے فضل سے ہر سال کا نیا دن اس طرح شروع کرتے ہیں کہ رات کے 12بجے عبادت کرتے ہیں’’

امید ہے آپ بھی ان لمحات کو دعاؤں اور عبادات میں گزار کر اللہ تعالیٰ کے حضور گزشتہ گناہوں کی معافی کے خواستگار ہوں گے اور آئندہ نیکیاں اور حسنات کو اپنانے کے عہد باندھ کر اپنے خدا سے مدد کے طالب ہوں گے۔ اس حوالہ سے جہاں خود دعائیں کریں، اپنے بزرگوں سے بھی دعا کی درخواست کریں بالخصوص امام ہمام کو دعا کی درخواست کریں۔ صدقات سے سال کا آغاز کریں اور ہر روز صدقہ دینے کی عادت اپنائیں۔ نماز تہجد، تلاوت اور پنجوقتہ نمازوں کی طرف توجہ دینے کی کوشش کریں نیز کوشش کریں کہ روزہ رکھنے کے قابل ہر احمدی نفلی روزہ رکھے اور دو نفل روزانہ ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔ آمین

مورخہ 31دسمبر 2016ء کو نئے سال کے آغاز پر اپنا محاسبہ کرنے کے لئے حضور نے 36سوال ہر احمدی کے سامنے رکھے تھے۔ان کی روشنی میں ہم 2020ءکو گزاریں۔یہ سوالات آپ کواس شمارےمیں ملیں گے۔

روزنامہ الفضل لندن آپ کااپناآن لائن اخبار ہے۔اس کوخودبھی روزانہ پڑھنےکی عادت ڈالیں اوراپنےاہلِ خانہ ،دوست اوررشتہ داروں کوپڑھنے اورحرزِ جان بنانےکی تلقین کریں۔اس کیلئے اچھےاچھے مضامین، آرٹیکلز،نظمیں،خطوط،آراءاورتجاویز لکھتےچلےجائیں۔ہم ان کواس کاحصہ بناتےچلےجائیں گے۔

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

مسجدبیت الجامع شکاگومیں بین المذاہب تقریب

اگلا پڑھیں

جماعت احمدیہ گلاسگو، اسکاٹ لینڈ کا تربیتی پروگرام