• 4 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم چوہدری نعیم احمد باجوہ صاحب پرنسپل جامعۃ المبشرین برکینا فاسو اطلا ع دیتے ہیں :
’’عاجز کی خوش دامن مکرمہ مختاراں بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم رشید احمداٹھوال صاحب دارلیمن غربی ربوہ مورخہ 16جنوری 2021 کو صبح ساڑھے دس بجے اپنے گھر واقع دارلیمن غربی میں مختصر علالت کے بعد وفات پاگئی ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

مرحومہ ربوہ کے ابتدائی باسی مکرم نذیر احمد جٹ صاحب کی بیٹی تھیں۔ مکرم مقصود احمد اٹھوال دارلیمن ربوہ ،مکرم طارق اٹھوال صاحب لندن، مکرم مبارک احمد اٹھوال صاحب جرمنی، مکرم داود احمد اٹھوال صاحب کینیڈا کی ہمشیرہ اور مکرم منیر احمد صاحب جرمنی کی والدہ محترمہ تھیں۔آ پ نے بہن بھائیوں کے علاوہ، خاوند، چاربیٹیاں اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں ۔

مرحومہ موصیہ تھیں ۔ ملنسار، غربا ء کی ہمدرد، ضرورت مندوں کی ضروریات کا بہت خیال رکھنے والی،ہنس مکھ، اور غیر معمولی مالی قربانی کرنے والی تھیں ۔ کئی دفعہ اپنے زیورات راہ خدا میں قربان کر دئے۔ آپ خلافت کی بہت وفا دار تھیں۔ آپ نے اپنی اولاد کو آخری نصیحت یہی کی کہ حضور انور کے لئے بہت دعا کریں ۔

1995 میں جرمنی میں ایک کارحادثہ میں آپ کے دو جوان بیٹوں کی شہادت ہوگئی تھی مرحومہ نے بہت صبر کے ساتھ اس صدمے کو برداشت کیا۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے، اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔‘‘

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 فروری 2021