• 28 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

  • مکرم یاسر احمد سیالکوٹی (مربی سلسلہ) یہ اعلان کرواتے ہیں:

خاکسار کے ماموں مکرم رضوان احمد مورخہ 15 جنوری 2022ء بروز بدھ بوجہ ہارٹ اٹیک 42سال کی عمر میں قلیل علالت کے بعد وفات پا گئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔

مرحوم کے تین بچے ہیں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے عزیزم رافع احمد بعمر 14 سال، عزیزم جری اللہ بعمر 12 سال، اور ایک بیٹی عزیزہ قندیل رضوان بعمر 7 سال سوگوار چھوڑے ہیں۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے بچوں اور دیگر لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے، خود اپنی جناب سے ہمیشہ حامی و ناصر ہو۔ آمین۔

ادارہ کی جانب سے تعزیت قبول کریں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ