• 26 اپریل, 2024

مینار وہ جراٴت کے، تھی روح اُن میں بلالی

اک سانحہ، بُرکینا کی دھرتی پہ ہوا ہے
دِل آج تلک غم میں گرفتارِ بَلا ہے

انساں میں نہیں باقی کچھ خوف خدا کا
وحشت میں شیطان سےکچھ اور سوا ہے

مسجد میں وہ آئے تھے عبادت کی غرض سے
کس جرم کی پاداش میں یہ اُن کو سزا ہے

مینار وہ جراٴت کے، تھی روح اُن میں بلالی
گھبرائے نہیں موت سے حق رہ کو چُنا ہے

دیکھے گا زمانہ یہ زمیں پھولے پھلے گی
احمد کے غلاموں کا خوں جس پہ گرا ہے

بَد بختی تمہاری ہے، بلاتے ہو غضب کو
الله سے ڈرو تُم! کہ وہ سب دیکھ رہا ہے

الله نگہباں ہو شہیدوں کے گھروں کا
ہر ایک دعا اُن کے لئے مانگ رہا ہے

زندہ ہیں ہمیشہ کے لئے زندہ رہیں گے
لکھا ہے قرآں میں خدا نے یہ کہا ہے

(طاہرہ زرتشت نازؔ۔ امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 31 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

مومن کی یہ شرط ہے کہ اس میں تکبر نہ ہو