یہ محبتوں کے نصیب تھے
کبھی دور تھے جو، قریب تھے
وہ جو کربلا کو سجا گئے
وہ نمازی کیسے عجیب تھے
یہ تری نگاہ کا لطف تھا
کہ یہ لوگ تیرے حبیب تھے
اے شہیدو! تم پہ ہوں رحمتیں
یہ عَلم تمہارے نصیب تھے
وہ جو پاگئے ہیں وصالِ یار
وہی بالیقین لبیب تھے
(نور احمد ثاقب۔ سیرا لیون)