• 2 مئی, 2024

آج کی دعا

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَفَانِیْ وَ اٰوَانِیْ وَاَطْعَمَنِیْ وَسَقَانِیْ وَ الَّذِیْ مَنَّ عَلَیَّ وَاَفْضَلَ وَالَّذِیْٓ اَعْطَانِیْ فَاَجْزَلَ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَّمَلِکَ کُلِّ شَیْئٍ وَّاِلٰہَ کُلِّ شَیْئٍ وَّلَکَ کُلُّ شَیْئٍ اَعُوْذُبِکَ مِنَ النَّارِ

(مسند احمد بن حنبل، مسند عبداللہ بن عمر الخطاب جلد2 صفحہ495 حدیث:5983)

ترجمہ:یعنی تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو میرے لئے کافی ہے اور جس نے مجھے پناہ دی اور مجھے کھانا کھلایا اور مجھے پانی پلایا اور وہی ہے جس نے مجھ پر احسان کیا اور اپنے فضل سے نوازا اور وہی ہے جس نے مجھے بہت زیادہ عطا کیا اور ہر حال میں تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔ اے اللہ! ہر چیز کے رب، ہر چیز کے بادشاہ ہر چیز کے معبود اور ہر چیز تیرے ہی لئے ہے میں آگ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

یہ سید ومولیٰ، مقدس الانبیاء، خیر البشر، پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی بستر پر لیٹتے وقت کی دعا ہے۔

پیارے امام عالی مقام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 6 اپریل 2007ء میں اس دعا کی تحریک فرمائی ہے۔ آپ فرماتے ہیں
حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب بستر پر لیٹتے تو یہ کہتے تھے (مندرجہ بالادعا)۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

اجتماع خدام الاحمدیہ مونٹسیراڈو کاؤنٹی، لائبیریا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مارچ 2022