• 3 مئی, 2024

اجتماع خدام الاحمدیہ مونٹسیراڈو کاؤنٹی، لائبیریا

مکرم مرزا عمر احمد صاحب مبلغ مونٹسیراڈو کاؤنٹی تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مؤرخہ9 جنوری بروز اتوارمجلس خدام الاحمدیہ مونٹسیراڈو کاؤنٹی،لائبیریا کو ایک روزہ اجتماع احمد آباد (Kpo River) میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

جیسا کہ احباب کو کرونا کی وجہ سے عالمی حالات کا بخوبی علم ہےجس نے نظام زندگی یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے لیکن دوسری جانب خدا تعالیٰ کی جماعت ہے جو تبلیغی و تربیتی سرگرمیاں احتیاط سے جاری رکھے ہوئے ہے اور باوجود کئی رکاوٹوں کے اللہ تعالیٰ کی مدد کے ساتھ خدائی کاموں کو رکنے نہیں دیتی۔انہی امور میں سے ایک نہایت اہم امر خدام کی تربیت کا بھی ہے۔اسی سلسلہ میں خدام کا اجتماع جو عمومی طور پر سہ روزہ ہوتا ہے لیکن کرونا کی وباء کے باعث ایک روز کے لئے منعقد کیا گیا۔

اجتماع کے سلسلہ میں تیاریوں کا آغاز ایک ہفتہ قبل مکرم صدرصاحب مجلس خدام الاحمدیہ کی زیر صدارت میٹنگ سے ہوا جس میں اجتماع کو ہرلحاظ سے کامیاب بنانے کے لئے جامع پروگرام مرتب کیا گیا اور انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے نظامتیں بھی تشکیل دیں گئیں۔ تمام خدام نے مل جل کر وقار عمل، کھانا بنانے اوردیگر تمام امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز صبح 11:30 بجے نمائندہ امیر صاحب مکرم مشہود حسن خالد صاحب مربی سلسلہ اور مکرم سرفراز احمد صاحب صدرمجلس خدام الاحمدیہ لائبیریا نے پرچم کشائی سے کیا۔ تلاوت قرآن کریم کےبعد مکرم صدرصاحب خدام الاحمدیہ نے عہددہرایا۔افتتاحی خطاب میں محترم مربی صاحب نے خدام کو مقصد تخلیق انسانی کی طرف توجہ دلائی۔

افتتاحی تقریب کے بعد وقت کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے خدام و اطفال کے تربیتی اور ورزشی ہر دو مقابلہ جات کروائے گئے۔جن میں تلاوت،اذان اور فٹ بال میچ شامل تھا۔

سہ پہر 4:00 بجےنمازظہر وعصر کی ادائیگی کے بعدمکرم نوید احمد عادل صاحب امیر و مشنری انچارج لائبیریا کی زیر صدارات اختتامی تقریب کا آغاز ہوا۔ تلاوت ونظم کے بعد خاکسار نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی۔ مکرم امیر صاحب نے خدام اور اطفال کی نمازوں اور مساجد سے وابستگی کا ازخود جائزہ لیتے ہوئے خدام اور اطفال سے محاسبہ نفس کرنے اور یہ عہد کرنے کی تلقین کی کہ آج کے بعد حتی الوسع نمازوں اور مساجد سے وابستگی میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

اس کے بعد آپ نےمقابلہ جات میں کامیابی حاصل کرنے والے خدام واطفال میں انعامات تقسیم کئے اور اختتامی دعا کروائی۔ آخر پر تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

مونٹسیراڈو کاؤنٹی میں 35 شہری و دیہی مجالس شامل ہیں جن کی نمائندگی کرتے ہوئے کل 180 خدام اور اطفال نے شمولیت اختیار کی۔اللہ تعالیٰ کرے یہ اجتماع ہر لحاظ سے شاملین کے لئے بابرکت ہو اور انھیں ایمان و اخلاص میں بڑھانے کا موجب بنے۔ آمین

(رپورٹ: فرخ شبیرلودھی۔ نمائندہ الفضل آن لائن، لائبیریا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 28 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ