• 9 مئی, 2025

بڑے بڑے گناہ

حضرت ابوبکرؓ سے روایت ہے کہ ہمارے سید و مولا حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: کیا میں تم کو بڑے بڑے گناہ نہ بتا دو؟ آپؐ نے یہ تین دفعہ پوچھا۔ ہم نے عرض کی کیوں نہیں یا رسولؐ اللہ۔ آپؐ نے ارشاد فرمایا کہ خدا کا شریک ٹھہرانا اور ماں باپ کی نافرمانی کرنا۔ آپؐ نے ٹیک لگائی ہوئی تھی آپؐ بیٹھ گئے اور فرمایا! خبردارجھوٹی بات کہنے سے بچو اورجھوٹی گواہی دینے سے بچو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو دہراتے چلے گئے یہاں تک کہ ہم نے سوچا کہ کاش آپؐ خاموش ہو جائیں۔

(صحیح بخاری کتاب الشہادات باب ما قیل فی شھادۃ الزور)

پچھلا پڑھیں

ربط ہے جان محمدؐ سے مری جاں کو مدام (قسط 17)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 اپریل 2022