• 16 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

بیٹوں کو بیٹیوں پر ترجیح دینا

اولاد خداتعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ لڑکا ہو یا لڑکی دونوں کی تخلیق خالقِ کائنات نے احسن رنگ میں کی ہے اور ہر دو کو ایک جیسے حقوق سے نوازا ہے۔ مگر بڑے ہی درد سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے اسلامی معاشرے میں ابھی بھی لڑکی کی پیدائش پر ماں کو طعنہ دیا جاتا ہے اور ایسی ماؤں کے لئے بیٹی کی پیدائش آزمائش بن جاتی ہے۔ اور اس طرح سے بیٹوں کو بیٹیوں پر فوقیت دی جاتی ہے۔ حالانکہ محسنِ نسواںﷺ نے تو بیٹیوں کی اچھی تعلیم و تربیت کرنے والے والدین کو جنت کی نوید سنائی ہے۔

(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

ربط ہے جان محمدؐ سے مری جاں کو مدام (قسط 17)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 اپریل 2022