• 11 جولائی, 2025

آج کی دعا

فَدَعَا رَبَّہٗ أَنِّيْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ

(سورۃ القمر:11)

ترجمہ: ’’تب اس نے اپنے رب کو پکارا اور کہا کہ میں یقیناً مغلوب ہوں۔ پس میری مدد کر۔‘‘

یہ حضرت نوح علیہ السلام کی تمنائےنصرت الہٰی کی دعا ہے۔ حضر ت نوح علیہ السلام کی قوم نے آپ کے پیغام کو جھٹلایا اور ان کو جھوٹا اور مجنون کہا اور آپ کی سخت تکذیب کی۔ تب حضرت نوح علیہ السلام نے حالت مغلوبیت میں عاجز آ کر اللہ تعالیٰ کے حضور فیصلہ کن نشان طلب کیا جس میں اپنی اور اپنی جماعت کی نجات کی دعاکی۔ اللہ تعالیٰ نے دعا کو قبول فرمایا اور ان کی قوم کو طوفان میں غرق کر کے حضرت نوح علیہ السلام اور ان کی قوم کو بھری ہوئی کشتی میں بچالیا۔

(قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر15، 01۔مئی 2020ء