• 26 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر15، 01۔مئی 2020ء

کام جاری رکھیں۔ خدا حفاظت کرے گا

پی پی ایز کا دوبارہ استعمال

گھریلو تشدد میں اضافہ

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
38,839 12,543 1,634

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 5647
2 مصر 5537
3 مراکش 4423
4 الجیریا 4006
5 گھانا 2074

تنزانیہ

تنزانیہ کے صدر John Magufuli نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کے خطرات کے باوجود کام جاری رکھیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’خدا ان کی حفاظت کرے گا‘‘۔ مزدوروں کے عالمی دن کے پیغام میں صدر  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس  کی وجہ سے انہیں تنزانیہ کے لوگوں کی  خدمت کرنے سے باز نہیں آنا چاہئے۔ (بی بی سی)

کوموروس میں پہلا کیس

Comoros مشرقی افریقہ میں جزیرہ پر مشتمل ملک ہے۔ جس کا رقبہ 1659 مربع کلومیٹرز اور آبادی نو لاکھ کے قریب ہے۔ یہاں کے صدر Azali Assoumani نے ۳۰ اپریل کو  کوموروس کے پہلے کورونا وائرس کیس کے کنفرم ہونے کا اعلان کیا ہے۔ (بی بی سی)

کینیا

کینیا کے قانونی اور اخلاقی مسائل کے نیٹ ورک (کیلن) کے مطالعے کے مطابق کینیا میں صحت کے کارکنوں کی اکثریت ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) کو دوبارہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

ہوٹل ورکرز کا ٹسٹ لازمی قرار

 کینیا وزارت صحت نے کہا ہے کہ کینیا کے ہوٹل مالکان کو ہوٹل دوبارہ کھولنے کی اجازت سے قبل اپنے ہر ملازم کے کویوڈ 19 ٹیسٹ کے لئے 20  ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔ (بی بی سی افریقہ)

روانڈا

روانڈا کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے چھ ہفتوں سے  عائد سخت  اقدامات کو جزوی طور پر آسان بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی اعلان میں کہا گیا ہے کہ 4 مئی سے پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔ تاہم  کچھ اقدامات برقرار رکھے جائیں گے۔ (بی بی سی)

عوامی جمہوریہ کونگو

کونگو نے جیل میں  کورونا وائرس 9 کے پہلے واقعات کی تصدیق کردی ہے۔کم از کم چار قیدیوں کا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے۔ کونگو کی جیلوں میں گنجائش سے چار گنا زیادہ قیدی ہیں ۔ یہاں وائرس کا پھیلاؤ ایک ٹائم بم جیسا ہو گا۔ (الجزیرہ)

صومالیہ

صومالیہ میں ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کی حقیقی تعداد 582 کے سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کا صحت کی دیکھ بھال کا نظام تین دہائیوں کے تنازع سے بکھر چکا ہے۔بہت  سے  اسپتالوں میں بجلی کی باقاعدہ فراہمی کا فقدان ہے ۔شہری آبادی کی صرف نصف آبادی کو ہی طبی دیکھ بھال تک سہولت میسر ہے۔یہ تعداد دیہی علاقوں میں 15 فیصد تک  رہ جاتی ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں لوگ مر رہے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے آہستہ آہستہ اپنے سخت کورونا وائرس لاک ڈاون کو ڈھیلنا شروع کردیا ہے۔، جس سے کچھ صنعتوں کو پانچ ہفتوں کی پابندیوں کے بعد دوبارہ کھولنے کی اجازت ملی ہے۔

نائیجریا

نائیجیریا میں گھریلو اور جنسی تشدد کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انھوں نے مدد طلب کرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا ہے۔ گھریلو اور  جنسی تشدد سے متعلق رسپانس ٹیم کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی ہاٹ لائنوں پر اضافی ہینڈلرز شامل کردیئے ہیں تاکہ وہ آنے والی کالوں کی تعداد سے نپٹ سکے۔ (الجزیرہ)

لائبیریا

 منروویا کے اوکے – ایف ایم نے اطلاع دی ہے کہ لائبیریا میں صحت کے حکام نے مبینہ طور پر قومی سیکیورٹی ایجنسی کو لیبارٹری ٹیکنیشنوں کے فون ’’اسکرین‘‘ کرنے کا کہا ہے۔ ااس کی وجہ  لیبارٹری انفارمیشن کا باہر نکلنا ہےْ۔

یہ کارروائی اس وقت ضروری ہوگئی جب یہ خبریں سوشل میڈیا پر پھیل گئیں کہ صدر کا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے ۔

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ برکینا فاسو)

(نمائندہ  روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

’’دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھا دے‘‘

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 01 ۔مئی 2020ء