• 1 مئی, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 01 ۔مئی 2020ء

یوم مزدور پر احتجاج کی کمی/  امریکہ میں بے روزگار 30 ملین سے بڑھ گئے/ بعض ممالک نے مختلف کھیلوں کی اجازت دے دی / تھائی لینڈ کے بادشاہ جرمنی میں/ٹرمپ کا چائنہ پر الزام/ جاپان میں متأثرین کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ/کورونا کے بارے میں غلط معلومات کی بھرمار

متاثرہ افراد : 32لاکھ75ہزار                           اموات: 2 لاکھ34ہزار

درجہ بندی ملک کورونا سے لاکتوں کی تعداد
1. امریکہ 55,337
2. اٹلی 27,682
3. برطانیہ 26,097
4. سپینٍ 24,275
5. فرانس 24,054
6. بیلجئم 7501

https://covid19.who.int/

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 10لاکھ 24ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ 1لاکھ 54ہزار لوگ شامل ہیں۔ اس کے بعد جرمنی 1لاکھ 27ہزار اور سپین میں 1لاکھ 12ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں 72ہزار 900 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح  اموات میں تشویشناک حد تک 9ہزار 8سو کا اضافہ ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
یورپ 14 لاکھ35ہزار
امریکہ 12 لاکھ92ہزار
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا،شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1 لاکھ 87 ہزار
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 1 لاکھ 49 ہزار
جنوب مشرقی ایشیا 55 ہزار

https://covid19.who.int/

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اضافہ:

ملک 24 گھنٹے میں متأثرین کل متأثرین 24 گھنٹے میں اموات کل اموات
برطانیہ 4076 165225 4419 26097
انڈیا 1718 33050 67 1074
پاکستان 966 17439 30 391
روس 7933 114431 96 1170
ایران 1006 95646 63 6091
سویڈن 428 21520 67 2653
میکسکو 1425 19224 127 1860
جاپان 70 13965 12 425
فلپائن 276 8488 10 568
بیلجئم 513 49032 109 7703
برازیل 1807 87187 105 6006
آسٹریلیا 16 6762 2 92
جرمنی 1478 159119 173 6288

https://www.worldometers.info

  • (DW)
  • کئی دہائیوں کی بعد مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کسی قسم کا کوئی  بڑااحتجاج یا ریلی نہیں   منعقد کی گئی۔البتہ جرمن حکومت نے بعض جگہوں پر زیادہ سے زیادہ 20افراد کے جلوس کی اجازت دے رکھی تھی۔ (DW)۔
  • امریکہ میں  بے روزگاروں کی تعداد 30 ملین سے تجاوز کرگئی (DW)
  • موجودہ عالمی وبا کے دوران جبکہ ہر طرح کاکھیل وغیرہ بند ہے ، اب مختلف حکومتوں نے ایسے کھیلوں کی اجازت دے دی ہے جن میں سماجی  فاصلہ یقینی بنایا جاسکے گا۔ چنانچہ جرمنی نے ٹینس کھیلنےکی اجازت دے دی ہے ۔ اسی طرح بعض دیگر ممالک نے  دوڑ لگانے ، چہل قدمی کرنے اور  سائیکل چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔اسی طرح گالف کھیلنے کی بھی اجازت ہے۔ (DW)
  • تھائی لینڈ کے بادشاہ موجودہ حالات میں اپنے ملک کی بجائے جرمنی کے ایک انتہائی مہنگے ہوٹل میں رہائیش پذیر ہیں۔ (DW)
  • امریکی صدر ٹرمپ اس بیان پر قائم اور مصر ہیں کہ کورونا وبا دراصل چائنہ میں ایک لیبارٹری سے  پھیلائی گئی ہے۔ مزید برآن عالمی ادارہ صحت کو بھی صدر نے شدید تنقید کی ہے۔ (BBC)
  • بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں  متأثرین کی سرکاری تعداد  درست معلوم نہیں ہوتی۔ جس کی بڑی وجہ وہاں پر ٹیسٹ میں کمی ہے۔ اور صرف انتہائی تشویشناک حالت والے مریضوں کا ہی ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔ جس وجہ سے اصل تعداد سامنے نہیں لائی جارہی۔ علاوہ ازیں ، عوام الناس کو  ٹیسٹنگ سینٹرز  کا پتہ بھی نہیں بتایا جارہا تاکہ عوام کے جلوس  سے بچاجاسکے اور ان میں تشویش پیدا ہونے سے روکی جاسکے۔ البتہ ماہرین کے مطابق یہ انتہائی خطرناک امر ہے ، اور خدشہ ہے کہ سرکاری اعداد وشمار  سے  تقریباً 20 سے 50 گنا زیادہ تعداد کا امکان  ہے۔ (BBC)
  • کورونا  کی تشخیص اور علاج کی بابت بعض غلط معلومات فراہم کی جارہی ہیں: مثلاً

–       اپنے پورے جسم پر الکوحل ڈالنے سے کورونا سے بچا جاسکتا

–       سورج کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا

–       10 سیکنڈ یا اس سے زیادہ سانس روک سکنا، کورونا نہ ہونے کی علامت

اسی طرح کی دیگر غلط معلومات کثرت سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہیں۔ جن کی بابت عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بیماری سے زیادہ اب  اس INFODEMIC (بے حد معلومات) سے زیادہ خطرہ درپیش ہے۔ (CNBC)

(انیس احمد ندیمؔ۔ جاپان)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر15، 01۔مئی 2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 مئی 2020