رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ
(الصفّٰت:101)
ترجمہ: ’’اے میرے رب! مجھے صالحین میں سے وارث (نیک بیٹا) عطا کر‘‘
یہ قرآن مجید کی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی صالح اولاد کی تمنا کے لئے دعا ہے۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور صالح اولاد کے لئے دعا کی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک بردبار لڑ کے کی بشارت دی۔ اور آپ کو حضرت اسماعیل علیہ السلام عطا کئے۔
(قدسیہ محمود سردار)