• 19 اپریل, 2024

01 جون 2020ء Covid-19 Update

کورونا  کی اب تک  مکمل علامات /برطانیہ میں سکول یکم جون سے کھل گئے/یورپ کے اکثر ممالک میں لاک ڈاؤن ختم/جنوبی افریقہ سکول ابھی تک بند/منیلا میں لاک ڈاؤن میں نرمی/ برازیل میں حالت تشویشناک/IKEA پر شدید رش/چینی ڈاکٹر کے ہاں بچی کی پیدائیش/کورونا کے Silent Spreaders/بیماری سے زیادہ بیماری کا  خوف /گھروں سے کام کرنے کے ماحول پر اثرات/اخبارات کو نقصان/ملیریا دوائی کی بابت رپورٹ کا مسئلہ/مریضوں کا ریکارڈ اب استعمال کیا جاسکے گا

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :61لاکھ95ہزار               اموات: 3 لاکھ73ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
    متأثرین اموات متأثرین اموات
1. برازیل 498440 28834 33274 956
2. امریکہ 1734040 102640 17962 1073
3. ہندوستان 190535 5394 8392 230
4. پاکستان 72460 1543 2964 60

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد26لاکھ56ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ4 لاکھ45ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد برازیل  2 لاکھ7ہزارجبکہ روس  میں1 لاکھ 76ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعداد1 لاکھ 19 ہزاررہی۔اسی طرح  اموات میں4ہزار5 سوکااضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,817,212
یورپ 2,142,547
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 520,137
جنوب مشرقی ایشیا 272,512
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 183,198

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • انگلستان میں جہاں  بعض تعلیمی ادارے آج  یکم جون سے کھل رہے ہی اور اکثر لوگوں میں اس بابت تشویش بھی پائی جارہی ہے، وہیں بعض سکولوں نے انتہائی حفاظتی اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ چنانچہ انہیں میں سے بعض اسکولوں نے کچھ نئی عارضی تعمیرات اور ٹینٹ وغیرہ لگا کر سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کی کوشش بھی کی ہے۔ (بی بی سی)
  • یورپ کے اکثر ممالک نے اب لاک ڈاؤن ختم کردیا ہے۔ چنانچہ  روزمرہ ضروریا ت کے تمام بزنس آہستہ آہستہ کھلنے لگ گئے ہیں جن میں  ریستوران ، میوزئیم ، سینما وغیرہ بھی شامل ہیں۔ (بی بی سی)
  • جنوبی افریقہ میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے ، البتہ  تعلیی اداروں کو کھولنے پر نظر ثانی  کی ضرورت ہے ۔ ملک میں الکوحل مشروبات  کی خریدوفروخت کی اجازت تو مل گئی ہے البتہ اسکولوں کو کھولنے پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔(بی بی سی)
  • فلپائنی دارالحکومت منیلا میں  مارچ سے جاری طویل لاک ڈاؤن کو بھی ختم کردیاگیا ہے۔ (بی بی سی)
  • برازیل میں کورونا سے تباہی میں روز بروز خاطرخواہ اضافہ ہورہا ہے۔ چنانچہ اب تک ملک گیر  تقریبا 0.5ملین لوگ اس سے متأثر ہوچکے ہیں۔ (بی بی سی)
  • انگلستان میں مشہور  سٹور IKEA کے دوبارہ کھلنے پر لوگوں کا  شدید ہجوم دیکھنے میں آیا ، اور سٹور  کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں  لوگ اندر جانے کیلئے منتظر ہیں۔انگلستان میں  19 برانچیں کھولی جاچکی ہیں۔ (بی بی سی)
  • ووہان چائنہ میں کورونا مریضوں  پر مأمور ڈاکٹر کی   وفات کے  تقریباً 3 ماہ بعد اس کی  بیوی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
  • عموماً کورونا  کے مریض میں بخار ، کھانسی ، سونگھنے اور چکھنے کی قوت میں کمی وغیرہ جیسی علامات   سامنے آجاتی ہیں ، لیکن بعض کیسز میں کوئی بھی علامت نہیں نظر آتی۔ ماہرین کا  کہنا ہے کہ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ زیادہ تر کیسز  میں  میں علامات واضح ہوتی ہیں یا نہیں ۔اور کیا یہ silent spreaders زیادہ خطرناک ہیں یا دیگر۔ (بی بی سی)
  • یہ بات بھی مشاہدہ میں آئی ہے کہ بظاہر کمزور  اور  وائریس میں جلد مبتلا ہوجانے والے افراد جن کی بابت گمان ہوتا ہے کہ یہ جلد اس سے متأثر ہوں گے ، ان میں ریکوری بھی کافی حد تک دیکھنے میں آئی ہے۔بیماری سے زیادہ خوف جلد متاثر کررہا ہے۔- (بی بی سی)
  • ماہرین کے مطابق موجودہ وبائی حالات میں جہاں گھروں سے کام کرنے کے رواج کو تقویت ملی ہے وہیں اس کے  فوائد ماحول پر بھی اثر انداز ہورہے ہیں۔ بعض   ادارے اب ظاہری عمارتوں  کی بجائے اب Virtual کام کرنے کو فوقیت دینے لگے ہیں۔ (بی بی سی)
  • کورونا کی آمد سے دیگر شعبہ جات کی طرح  اخبارات کے بزنس کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔  عوام  اب چھپا ہوا اخبار پڑھنے سے زیادہ دیجیٹل اخبار کو زیادہ سراہ رہے ہیں جس کی وجہ اخباروں وغیرہ کے ذریعہ  وائریس کے  ممکنہ پھیلاؤ سے بچنا ہے۔ (dailysabah)-
  • ملیریا کی ادویات کے استعمال کو   عالمی ادارہ صحت نہ کہہ کر ممنوع قرار دیا تھا کہ کورونا کے مریضوں میں اس سے مزید سنگین حالات پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں اور دل کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ البتہ گزشتہ چند دنوں سے ماہرین نے عالمی ادارے سے یہ سب رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ اس  پابندی کے حقائق جانے جاسکیں اور طبی دنیا میں مزید اضافہ کیا جاسکے البتہ ابھی تک ادارہ ھذا کی طرف سے کوئی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہوسکا۔ (rfi.fr)
  • برطانیہ  کے ماہرین صحت اور حکام کے مطابق ویکسین  کی تیاری اور مختلف تجربات کیلئے کورونا سے منسلک اور اس میں مبتلا ہونے والے تمام مریضوں کے ریکارڈ کو ان کی مرضی کے بغیر کسی وقت بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ (theconversation)

کورونا کی علامات اور احتیاطیں

(بمطابق عالمی ادارہ صحت)

  • بخار
  • خشک کھانسی
  • تھکاوٹ

ان کے علاوہ درج ذیل علامات بھی پائی جاسکتی ہیں:

  • جسم درد
  • ناک بند
  • سر درد
  • آنکھوں کا سرخ ہونا (آنکھوں میں خون کی  نالیاں نظر آنا)
  • گلہ خراب
  • پیٹ /معدہ خراب
  • چکھنے کی قوت ختم/کم
  • سونگھنے کی قوت ختم/کم
  • جسم پر خراش
  • ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کا رنگ تبدیل ہونا
  • تقریباً 80 فی صد افراد  اس وبا میں مبتلا ہونے کے بعد دوبارہ تندرست ہوجاتے ہیں۔
  • ہر 5 میں سے ایک مریض کو سانس کی انتہائی تکلیف اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے
  • بوڑھے افراد (خاص طور پر جن کو پہلے سے ہی شوگر ، بلڈ پریشر ،  دل کی بیماری ، پھیپھڑوں کا عارضہ یا کینسر وغیرہ ہو)زیادہ تر اس بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
  • ایسے تمام افراد جن کو جسم درد ، بخار ، خشک کھانسی اور بولنے کی قوت اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو ، انہیں فوری طور پر  میڈیکل  ٹیم سے رابطہ کرنا چاہئیے۔

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کی ڈاک

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر46، یکم جون 2020