• 13 جولائی, 2025

ایک مومن اور پانی

مچھلی کی زندگی اور بقا پانی کے اندر ہے۔ اگرچہ خشکی پر ہزارہا رنگینیاں اور دلچسپیاں ہوں۔ مگر یہ اس کےلئے پیغام اجل ہیں۔ اس طرح ہر احمدی کے لئے دین کو دنیا پر مقدم رکھنے میں مثل آب بقا ہے۔ خانہ دل میں دین و دنیا یکساں درجہ پہ رکھنا محال ہے۔کیا خوب کہا گیا ہے

خدا خواہی و دنیائے دوں
ایں خیال است و محال و جنوں

احمدی کی منجملہ دیگر ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری اعلائے کلمۃ الحق کی اشاعت و ترویج بھی ہے۔اس سلسلہ میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ اپنے نمونہ کو پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں: یہ وقت بھی ایک قسم کے جہاد کا ہے۔ میں رات کے تین تین بجے تک جاگتا ہوں۔ اس لئے ہر ایک کو چاہیے کہ اس میں حصہ لے اور دینی ضرورتوں اور دینی کاموں میں دن رات ایک کر دے۔

(ملفوظات جلد دوم صفحہ510)

آپؑ کی یہ دلی تمنا ہر احمدی کی زندگی کی یہ اس رنگ میں تصویر بن جائے کہ

ہر طرف آواز دینا ہے ہمارا کام آج
جس کی فطرت نیک ہے وہ آئے گا انجام کار

(محمد اشرف کاہلوں)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 مئی 2020

اگلا پڑھیں

01 جون 2020ء Covid-19 Update