• 25 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر46، یکم جون 2020

  • ہڑتال کی دھمکی
  • عبادت گاہیں کھول دی گئیں
  • ملیریا کے پھیلاؤ کا خطرہ
  • افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال
 کل مریض تندرست ہونے والے اموات
146,930 62,281 4,071

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 32683
2 مصر 24985
3 الجیریا 10162
4 نائیجریا 9394
5 مراکش 7881

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5126مریضوں  اور    138 اموات    کا اضافہ ۔

عبادت گاہیں کھول دی گئیں

گھانا کے صدر Nana Akufo-Addo نے ملک میں عوامی اجتماعات پر پابندی کو کم کرنے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ نئی ہدایات کے تحت ، چرچ   اور مساجد کو کھولنے کی اجازت ہو گی۔ تاہم ایک وقت میں صرف ایک گھنٹہ کے لئے زیادہ سے زیادہ 100 جماع عبادت گزاروں کے داخلے کی اجازت ہو گی۔ معاشرتی دوری کے قواعد اور ماسک پہننا لازمی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

لاک ڈاؤن ختم

جنوبی افریقہ نے جزوی طور پر دو ماہ پرانے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کو ختم کردیا ہے، جس سے لوگوں کو کام، عبادت، ورزش یا خریداری کے لئے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ فیکٹریوں کو معیشت کی بحالی کے لئے  پوری صلاحیت سے چلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ (الجزیرہ)

معیشت کو نقصان

کانگو برازاویل کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیاں برقرار ہیں۔ کرفیو میں 20 جون تک توسیع کی گئی ہے۔ کرفیو کو برقرار رکھنا کچھ لوگوں کے مطابق ذمہ دار اقدام ہے، لیکن دوسروں کے مطابق پریشان کن ہے۔ تاہم ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ RFI

ہڑتال کی دھمکی

 سنٹرل افریقہ میں محکمہ صحت کے کارکنوں نے ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔ اب تک ایک ہزار سے زائد کیسز  کنفرم ہو چکے ہیں۔ ملک میں، صحت کی سہولیات بہت کم ہیں، سامان محدود مقدار میں ہے۔ ہیلتھ ورکرز کو  بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اسی وجہ سے انہوں نے  ہڑتال کا نوٹس دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔ فی الحال مطالبات کی ایک فہرست حکومت تک پہنچا دی گئی ہے۔ RFI

تیس ہزار لوگ

 مراکش  کے ذرائع ابلاغ کے مطابق  ابھی بھی پوری دنیا میں 30،000 سے زیادہ مراکش کے باشندے  پھنسے ہوئے ہیں۔ ایسے  لوگوں کی واپسی کے لئے  رائل ایئر ماروک  نے الجیریا سے خصوصی پرواز کی ہے۔ RFI

ملیریا کے پھیلاؤ کا خطرہ

ڈبلیو ایچ او  نے کہا ہے کہ افریقہ میں  ملیریا کے دھماکہ خیز پھیلاؤ کا خدشہ ہے ۔ ادارہ کے مطابق چونکہ افریقہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ صحت عامہ کے ماہرین بارشوں کے موسم اور اس وجہ سے ملیریا کے بارے میں فکر مند ہیں۔ کورونا وائرس نے بعض  پہلوؤں  سے  صحت کے پہلے   سے کمزور نظام کو  مزید  غیر مستحکم کردیا ہے۔ RFI

کورونا ٹیم کو دھمکیاں

عوامی جمہوریہ کانگو کے  میں کورونا کے پھیلاؤ کے خلاف  کام کرنے والی ٹیموں  پر تشدد کے واقعات سامنے آنے لگے ہیں ۔ وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔  اضافے کے پس منظر میں  لوگوں کا رد عمل پرتشدد شکل اختیار کرنے لگا ہے۔ گزشتہ دنوں  کنشاسا میں کمیٹی کے تین ایجنٹوں کو اغوا کیا گیا تھا اور ایک اور ٹیم کو چاقو سے دھمکی دی گئی تھی۔ RFI

سکول کھلنے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

جنوبی افریقہ نے اسکولوں کے منتظمین کو مزید تیاری کا وقت فراہم کرنے کے لئے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے میں ایک ہفتہ کی تاخیر کردی ہے۔بی بی سی افریقہ

(چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

01 جون 2020ء Covid-19 Update

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جون 2020