• 7 مئی, 2025

حضرت مسیح موعودؑ کے چند فارسی اشعار کا ترجمہ

کلام مسیح موعودؑ

اے خداوند من گنا ہم بخش
سوئے درگاه خویش را ہم بخش
روشنی بخش در دل و جانم
پاک کن از گناه پنہانم
دلستانی دلربائی کن
به نگاہے گرہ کشائی کن
در دو عالم مرا عزیز توئی
وانچه می خواهم از تو نیز توئی

ترجمه

مولا مرے قدیر مرے کبریا مرے
پیارے مرے حبیب مرے دلربا مرے
بار گنه بلا ہے مرے سر سے ٹال دو
جس رہ سے تم ملو مجھے اس رہ پر ڈال دو
اک نور خاص مرے دل و جاں کو بخش دو
میرے گناہ ظاہر و پنہاں کو بخش دو
بس اک نظر سے عقده دل کھول جائیے
دل لیجئے مرا مجھے اپنا بنایئے
ہے قابل طلب کوئی دنیا میں اور چیز؟
تم جانتے تم سے سوا کون ہے عزیز
دونوں جہاں میں مایہ راحت تمہیں تو ہو
جو تم سے مانگتا ہوں وہ دولت تمہیں تو ہو

(الفضل 9 مارچ 1940ء)
(درعدن صفحہ 30)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جولائی 2021