• 18 مئی, 2024

درخواست دُعا

مکرم جناب ایڈیٹر صاحب (الفضل آن لائن)

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

آپ کا آڈیو میسج خاکسار نے سُنا۔ اس دلجوئی کے لئے خاکسار آپ کےلئے دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو غم و حزن سے محفوظ رکھے۔خاکسار کے زخم بفضلِ تعالیٰ بہترہو رہے ہیں۔ الحمدللہ ۔کالر بون اور شولڈر کی تکلیف ہنوز ہے۔ اسے وقت لگے گا ۔ ویکنیس بہت ہے۔ بلڈ پریشر متواتر لو ہے۔ آپریشن فی الحال ملتوی ہے۔ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ ہڈی اگر خود بخود جُڑ گئی تو پھر آپریشن کی ضرورت نہ ہوگی۔ دعا کریں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کامل شفاء عطا فرمائے۔ آپ سب دوستوں کا نہائتممنونِ احسان ہوں۔ جس محبت اور اخلاص سے آپ سب نے خاکسار کے لئے دعائیں کی ہیں اور اس مشکل وقت میں گویا میرے ساتھ ساتھ ہی رہے ہیں۔ اللہ آپ کے ہمیشہ ساتھ رہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور آپ سب کو بہترین جزاء عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ دعا کی ہنوز ضرورت ہے۔

والسلام
زرتشت احمد منیر
ناروے

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 30 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 1 جولائی 2021